ٹی آرایس پر پیسے کی سیاست کرنے کا الزام۔صدر بی جے پی بنڈی سنجے کی کے سی آر پر تنقید‘

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد6اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
صدر پردیش بی جے پی تلنگانہ و رکن لوک سبھا حلقہ کریمنگر مسٹر بنڈی سنجے نے حکمراں تلنگانہ راشٹریہ سمیتی پر پیسوں کی سیاست کرنے کاالزام لگایا اور کہاکہ وہ ایسی سیاست کرتے ہوئے رقومات بٹور رہی ہے۔
انھوں نے چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھرراؤ پر زور دیا کہ کم از کم وہ اب تو بھی سیاسی بہبود کی خاطر اپنے رویہ میں تبدیلی لائیں۔ مسٹر بنڈی سنجے نے یہ ریمارکس آج دلت لیڈر آنجہانی بابوجگجیون رام کی سالگرہ کے موقع پر ان کے مجسمہ کی گلپوشی کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر مرکزی مملکتی وزیر داخلہ مسٹر جی کشن ریڈی و دےگر موجود تھے۔ مسٹربنڈی سنجے نے کہاکہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھرراؤ گذشتہ 7سال سے بابو جگجیون رام کی سالگرہ تقریب میں شرکت کرنے سے قاصر رہے جس سے دلتوں کے تئیں ان کے اخلاص کا اندازہ ہوتا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ چیف منسٹر خود کو فارم ہاؤز تک محدود رکھا جنھیں ریاست کے عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے

انھوں نے چیف منسٹر سے 125 فٹ طویل قامت امبیڈکر مجسمہ کی تنصیب کے وعدہ پر سوال کیا کہ آخر اس کو کب نصب کریں گے ۔ مسٹر بنڈی سنجے نے ریاست کے کابینی وزراءاور حکمراںٹی آرایس سے تعلق رکھنے والے دلت ارکان اسمبلی کو خبردار کیا کہ وہ امبیڈکر مجسمہ کی تنصب کے مسئلہ پر چیف منسٹر پر دباؤ ڈالنے میںپس و پیش کرتے ہیں تو پھر انھیں کا خمیازہ بھی بھگتنا پڑے گا۔