فیروز پور ریلی منسوخی کی کا واقعہ شرمناک
نئی دہلی :6؍جنوری
(اے ایم این ایس)
وزیر اعظم نریندر مودی کی پنجاب میں فیروز پور ریلی کی منسوخی کو لیکر اپنے متنازعہ بیانات سے مشہور اداکارہ کنگنا رناوت بھی اس معاملہ میں کود پڑی ہیں ۔ کنگنا رناوت نے بھی اس معاملے میں اپنا موقف رکھتے ہوئے پنجاب کو دہشت گردانہ سرگرمیوں کا گڑھ قرار دیا ہے۔
کنگنا نے اپنے انسٹاگرام پر لکھاکہ پنجاب میں جو ہوا وہ شرمناک ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی جمہوری طور پر منتخب لیڈر، نمائندہ اور 140 کروڑ عوام کی آواز ہیں۔ ا اس طرح کے حملہ کا مطلب ملک کے ہر شہری پر حملہ ہے۔ یہ ہماری جمہوریت پر بھی حملہ ہے۔

کنگنا نے مزید لکھاپنجاب دہشت گردانہ سرگرمیوں کا گڑھ بنتا جا رہا ہے۔ اگر ہم اب باز نہ آئے تو ملک کو بڑا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ اس کے ساتھ کنگنا نے ہیش ٹیگ لکھا – ’’بھارت اسٹینڈ ود مودی جی‘‘
کنگنا بی جے پی کی کٹرحامی ہونےکے ناطےاکثر سوشل میڈیا پر اپنے خیالات رکھتی ہیں۔جہاں بی جے پی حامیوں کی جانب سے گنگانا رناوت کی تعریف کی جارہی ہے
واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 13 ماہ کے کسانوں کے احتجاج کے بعد پہلی بار پنجاب کا دورہ کیا۔ انہیں فیروز پور جانا تھا، جہاں 42,750 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جانا تھا۔ بدھ کی صبح وزیر اعظم کا خصوصی طیارہ بھٹنڈہ میں ایئر فورس اسٹیشن پہنچا۔

جہاں سے انھیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے حسینی والا جانا تھا تاہم دھند اور بارش کے باعث وزیراعظم ایئرفورس سٹیشن پر ہی ٹھہرے۔ موسم صاف نہ ہونے پر وزیراعظم کے قافلے کو بذریعہ سڑک حسینی والا لے جانے کا فیصلہ لیا گیا تھا۔
ایس پی جی اور وزارت داخلہ نے پنجاب پولیس کے ڈی جی پی سے بات کی۔ اپنی جانب سے ضروری حفاظتی انتظامات کی تصدیق کے بعد وزیراعظم کا بذریعہ سڑک سفر شروع ہوا۔ وزیراعظم نے حسینی والا میں قومی یادگار شہداء پر جانا تھا۔ ان کا قافلہ تقریباً 30 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا لیکن درمیان میں مظاہرین نے راستہ روک دیا۔

جس کی وجہ سے وزیر اعظم کا قافلہ 15-20 منٹ تک فلائی اوور پر رکا رہا۔ فلائی اوور پر کھڑے ایس پی جی کمانڈوز اور پنجاب پولیس کے افسران کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔ بھٹنڈہ ہوائی اڈے کے حکام نے اے این آئی کو بتایا کہ پی ایم مودی نے ہوائی اڈے پر افسران سے کہا، ‘آپ کے سی ایم کا شکریہ کہ میں بٹھنڈہ ہوائی اڈے تک زندہ واپس آنے میں کامیاب رہا۔’
