15؍جنوری
زین نیوز
ریاست کرناٹک کے ہبولی دھار وا ڑکے قومی شاہراہ پر آج صبح پیش آئے بھیانک سڑک حادثہ میں ڈرائیور بشمول 12افرادہلاک ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق آج صبح کرناٹک کے ہبولی دھارواڑمیں ٹیمپواور ٹپرمیں آپس میں تصادم کا واقعہ پیش آیا۔جس کی وجہ سے ٹیمپو مسافر میں سوار12خواتین برسرموقع ہلاک ہوگئیں جبکہ مزید سات خواتین شدید زخمی ہوگئی جنھیں طبی امداد کے لئے ہبولی کے کمس ہاسپٹیل منتقل کیا گیاہے۔ٹیمپواور ٹپر میں تصادم اتنا شدید تھا کہ ٹیمپو کے پرخچے اڑگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ مرنیوالی تمام خواتین ایک داو ن گرے میں خواتین کلب سے وابستہ تھیں اور یہ ٹیمپو کے ذریعہ گوا جارہی تھیں ۔ ۔ اطلاع کے ساتھ ہی پولیس نے مقام حادثہ پہنچ کر راحت و بچاؤ کاموں کا آغاز کردیا ہے ۔ مرنے والے تما خواتین کلب کے اراکین بتائے گئے ہیں ۔حادثہ کے تعلق سے مزید تفصیلات کا ملنا ہنوز باقی ہے۔
