کورٹلہ کے جواں سال عالم دین مفتی ز کریا قاسمی کا انتقال۔ شہریان کورٹلہ میں غم واندوہ کی لہر

تازہ خبر تلنگانہ

کورٹلہ : 17؍جولائی
(زین نیوز)
بہت ہی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دیجاتی ہے کہ کورٹلہ کے جواں سال  مفتی ز کریا قاسمی صاحب(25 سالہ) ولد جناب عبد الحمید صاحب (نوبل اینٹ) مومن پورہ کورٹلہ‘ضلع جگتیال تلنگانہ کا مختصر سی علالت کے بعد حیدرآباد کے ایک اسپتال میں جہاں وہ زیر علاج تھے کہ رات دیر گئے انتقال ہوگیا۔

مرحوم بہت کم عمری میں دار فانی سے رخصت ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی دوڑ گئی۔میت کے کورٹلہ شہر پہنچنے پر جمعیت العلماء کی کثیر تعداد نے انکے گھر واقع مومن پورہ پہنچ کر دیدار کیا اور افراد خاندان کو پرسہ دیا۔

پسماندگان میں والدین کے علاوہ اہلیہ دولڑکیاں ایک لڑکا شامل ہیں۔نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر مسجد عمر میں ادا کی جائے گی۔مرحوم مفتی ذکریا قاسمی صاحب جناب عبدالمجید صاحب (ہارویسٹرس کے تاجر) کے داماد ہیں۔

وقفہ وقفہ سے شہر کے علماء اکرام کے انتقال سے شہر کورٹلہ کی عوام کافی صدمہ میں ہے۔کچھ عرصہ سے شہر کے نوجوانون علمائے دین اس دنیا سے رخصت ہورہے ہیں۔جو نہایت رنج،وغم،دکھ کی بات ہے