حیدرآباد۔ 17؍ستمبر
(زین نیوز)
تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راؤ نے اپنے ٹویٹر پر کہا کہ آر بی آئی کو جلد ہی نئے کرنسی نوٹ چھاپنے کا حکم دیا جا سکتا ہے جہاں مہاتما گاندھی کی جگہ مودی لے جائیں گے
کے ٹی راماراؤ نے گجرات میں پیش رفت پر تشویش کا اظہار کیا۔۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے زیر اقتدار ریاست کی راجدھانی احمد آباد کارپوریشن انہوں نے احمد آباد میں ایل جی میڈیکل کالج کا نام تبدیل کرنے کا الزام لگایااور کہا کہ ایل جی میڈیکل کالج کا نام بدل کر نریندر مودی میڈیکل کالج کردیا گیا ہے۔
وزیر اعظم مودی کے نام پر عمارتوں کے نام رکھنے کے رجحان کو آگے بڑھاتے ہوئے، احمد آباد کے ایل جی میڈیکل کالج کا نام حال ہی میں ان کی سالگرہ سے پہلے ان کے نام پر رکھا گیا تھا۔
LG medical college in Ahmedabad renamed as Narendra Modi medical college!
Already Sardar Patel stadium has been renamed as Narendra Modi stadium
If FM Nirmala Ji has her way, RBI may soon be ordered to print new currency notes where Mahatma Gandhi Ji will be replaced by Modi Ji
— KTR (@KTRBRS) September 16, 2022
کے ٹی آر نے تنقید کی کہ سردار پٹیل اسٹیڈیم جو پہلے سے موجود ہے اسے نریندر مودی اسٹیڈیم میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ کے ٹی آر نے مودی حکومت کے ایجادات پر سخت تنقید کی ہے۔ سردار پٹیل اسٹیڈیم کا نام بدل کر نریندر مودی اسٹیڈیم رکھنے کے بعد بہت سے لوگوں نے بی جے پی حکومت پر تنقید کی
انہوں نے الزام لگایا کہ اگر مرکزی وزیرفینانس نرملا سیتا رمن کو موقع دیا جاتا ہے تو جلد ہی آر بی آئی کے ذریعہ چھاپیں گئے نوٹوں پر مودی کی تصویر لگانے کے امکانات ہیں۔ وزیر کے ٹی آر نے طنز کیا کہ کرنسی نوٹوں پر گاندھی جی کی تصویر کے بجائے اب مودی کی تصویر چھپے گی
واضح رہے کہ وزیر خزانہ سیتا رمن نے پہلے بھی راشن ڈیلرس کی دکانوں کے باہر وزیر اعظم نریندر مودی کے فلیکسی بورڈز کی کمی پر اعتراض اٹھایا تھا۔ 2 ستمبر کو تلنگانہ کے اپنے دورے کے دوران، سیتارامن نے مقامی کلکٹر کے خلاف تنقید کرتے ہوئے کہا تھاکہ "مودی حکومت مفت چاول دے رہی ہے، بشمول ٹرانسپورٹ، اسٹوریج اور لاجسٹکس۔ پورے تلنگانہ میں وزیر اعظم کے پوسٹر کہیں نہیں لگائے گئے ہیں جب کہ یہاں مودی جی کی تصاویر لگانا چاہیے تھا
کے ٹی آر نے ماضی میں موجودہ ڈھانچوں کا نام آزادی پسندوں یا مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نامور افراد کے بجائے مودی کے نام پر کرنے کے فیصلے پر طنز کیا تھا۔
