بھوپال24؍جنوری
نمائندہ خصوصی
وزیر اعلیٰ مسٹر شیو راج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ شجاعتی اور اعلیٰ کام کے لئے ریاست کے پانچ طلباء کو ہر سال نیتاجی سبھاش چندر بوس پراکرم اعزاز سے سرفراز کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ مسٹر چوہان نے یہ اعلان سرکاری سبھاش ایکسی لینس ہائر سیکنڈری اسکول بھوپال واقع نیتاجی سبھاش چندر بوس کے مجسمہ پر ہار پھول ڈالنے کے بعد کہی۔وزیر اعلیٰ مسٹر چوہان نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کی جینتی پر ان کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو غلامی کی زنجیروں سے آزاد کرانے کے لئے نیتاجی نے بیرون ممالک جاکر آزاد ہند فوج کی تشکیل کی۔ اس شجاعت کے نتیجہ میںانگریز ملک چھوڑنے کے لئے مجبور ہوئے۔ وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کی جینتی کو ہر سال پراکرم دیوس کے طور پر منانے کا فیصلہ لیا ہے۔ اس موقع پر ممبر پارلیمنٹ اور بھاجپا صدر مسٹر وی ڈی شرما اور مقامی شہری بھی موجود تھے۔
