ہم بظاہر تو اپنے گھر میں رہے٭ عمر گزری ہے قید خانے میں

ادبستان تازہ خبر

چرتھاول میں نعتیہ شعری نشست کا انعقاد

دیوبند، 7؍ جون
(رضوان سلمانی)

گزشتہ شب مظفرنگر کے قصبہ چرتھاول میں نعتیہ شعری نشست کا انعقاد عمل میں آیا۔ قاری اسرار کی صدارت اور فیروز انور کی نظامت میں منعقد نشست میںڈاکٹر تنویر گوہر بطور مہمان خصوصی شامل رہے۔اردو انووادک راجیہ کرمچاری سنگھ کے نائب صوبائی صدر تحسین علی اساروی نے مہمان ذی وقار اور اردو ٹیچرس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ضلع صدر ماسٹر رئیس الدین رانا نے مہمان مکرم کی حیثیت سے نشست میں شرکت کی۔

یہ شعری نشست چرتھاول کے حاجی ماسٹر اعجاز کے فرزند حاجی حسین احمد تیاگی کے عقد مسنون کے موقع پر منعقد کی گئی۔ منتخب اشعار باذوق قارئین کی نذر ہیں۔

میں کوئی ذکر کروں ذکر خدا سے پہلے ٭ دم نکل جائے مرا ایسی خطا سے پہلے شاداب چرتھاولی
وہ یقیناً سنور گئے ہوں گے٭ جو مدینے میں مر گئے ہوں گے محمد جنید
ہم بظاہر تو اپنے گھر میں رہے٭ عمر گزری ہے قید خانے میں تحسین قمر اساروی
یہاں پہ رہتے ہیں اردو کے ہم سے دیوانے ٭ اسی لئے تو یہ اردو زبان باقی ہے فیروز انور
ستم کیوں ہم پہ ڈھایا جا رہا ہے٭ ہمارا گھر جلایا جا رہا ہے خالد ثمر میرانپوری
کرو فکر محشر کہ دن زندگی کے ٭ خراماں خراماں چلے جا رہے ہیں ماسٹر اعجاز چرتھاولی
کب تک ستمگروں کے ستم جان پر سہیں ٭ ہم بے بسوں کی سمت بھی پرور دگار دیکھ ڈاکٹر تحسین ثمر چرتھاولی
مسئلے کا حل نکالا جائے گا ٭ گھر سے اِک پاگل نکالا جائے گا ڈاکٹر تنویر گوہر