دفاعی شعبے میں ہندوستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے لیے پرعزم
نئی دہلی :3؍اپریل
(ا ے ایم این ایس)
یوکرین کے ساتھ جاری جنگ کی وجہ سے روس مغربی ممالک سے الگ تھلگ ہے۔ ایسے میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف ہندوستان کے دورے پر ہیں۔ امریکی انتباہات کے درمیان روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ ہم ہندوستان کو کوئی بھی سامان فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں، جو وہ ہم سے خریدنا چاہتا ہے۔ سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس اور ہندوستان کے بہت اچھے تعلقات ہیں۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ یہ بات چیت ان تعلقات کی خصوصیت ہے جو ہم نے کئی دہائیوں سے ہندوستان کے ساتھ استوار کیے ہیں۔ تعلقات میں اسٹریٹجک شراکت داریاں ہیں۔ یہی وہ بنیاد تھی جس کی بنیاد پر ہم تمام شعبوں میں اپنے تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔
سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس دفاعی شعبے میں ہندوستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ہندوستان کی جانب سے روس سے خام تیل کی خریداری پر روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر ہندوستان‘ روس سے کچھ بھی خریدنا چاہتا ہے تو ہم اس پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
#WATCH I have no doubt no pressure will affect our partnership… They (US) are forcing others to follow their politics: Russian Foreign Minister Sergey Lavrov when asked if US pressure on India will affect Indo-Russian ties pic.twitter.com/rmTnmbS8IZ
— ANI (@ANI) April 1, 2022
یوکرین کے بحران پر نئی دہلی کے موقف پر روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان کی خارجہ پالیسی اس کے آزادانہ موقف سے چلتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر سے قومی کرنسی میں جانے کی کوشش کی جائے گی۔ ہمیں رکاوٹوں کو دور کرنے کے طریقے تلاش کرنا ہوں گے۔
سرگئی لاوروف نے یہ بات اس وقت کہی جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا دو طرفہ تجارت کے لیے روبل روپے کے نظام پر کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی کرنسیوں کا استعمال کرتے ہوئے اور ڈالر پر مبنی نظام کو نظرانداز کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ لین دین کیے جائیں گے۔
Concluded talks with Russian Foreign Minister Sergey Lavrov.
Discussed bilateral cooperation and developments in Ukraine, Afghanistan, Iran, Indo-Pacific, ASEAN and the Indian sub-continent. pic.twitter.com/jAlrpol5Gt
— Dr. S. Jaishankar (@DrSJaishankar) April 1, 2022
یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے درمیان روسی وزیر خارجہ لاوروف نے کہا کہ روس کو یوکرین کے ساتھ جنگ میں ہندوستان کی ثالثی پر کوئی اعتراض نہیں ہے کیونکہ یوکرین کے ساتھ جنگ کے آغاز سے ہی ہندوستان کا موقف منصفانہ رہا ہے اور ہندوستان امریکہ کے دباؤ میں کبھی نہیں آیا.
روسی وزیر خارجہ لاوروف نے آج ہندوستانی ہم منصب ایس جے شنکر سے ملاقات کے بعد کہا کہ روس کو یوکرین کے ساتھ جنگ میں ہندوستان کی ثالثی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کی جانب سے ثالثی کی پیشکش پہلے روس کو نہیں لائی گئی تھی کیونکہ اب تک ہندوستان کا موقف مکمل طور پر غیر جانبدار رہا ہے اور وہ امریکہ کے دباؤ میں نہیں آیا۔
