4 ٹاپررینک حاصل کرنے والی تمام لڑکیاں
نئی دہلی : 30؍مئی
(زیڈ ایم این ایس)
یونین پبلک سروس کمیشن (UPSC) نے پیر کو سول سروسز، 2021 امتحان کے فائنل نتائج کا 30 مئی کو اعلان کیا گیا۔جس میں UP کی شروتی شرما نے آل انڈیا رینک (AIR 1) حاصل کیا ہےاور وہ ملک بھر میں ٹاپر رہیں۔یوپی سے تعلق رکھنے والی شرما نے اپنی کامیابی سے خوش ہو کر کہا کہ وہ UPSC امتحان پاس کرنے کے بارے میں پراعتماد تھی، لیکن میرٹ لسٹ میں سرفہرست ہونا حیران کن تھا۔
UPSC ٹاپر شروتی شرما انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (IAS) میں شامل ہو کر ملک کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے دہلی یونیورسٹی کے سینٹ اسٹیفن کالج سے گریجویشن مکمل کیا ہے جبکہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) سے پوسٹ گریجویشن (پی جی) کیا ہے۔ شروتی شرما نے جامعہ ملیہ اسلامیہ ریزیڈنشیل کوچنگ اکیڈمی (RCA) سے UPSC سول سروسز کے امتحان کی تیاری کی۔
UPSC CSE کے فائنل نتیجہ میں، خواتین امیدواروں نے ٹاپ تھری میں اپنی جگہ بنا لی ہے جس میں انکیتا اگروال نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور چندی گڑھ کی گامنی سنگلا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فہرست کے مطابق 4 ٹاپرز خواتین امیدوار بھی ہیں۔
شروتی شرما کا تعلق بنیادی طور پر اتر پردیش کے بجنور سے ہے۔ ان کا رول نمبر 0803237 ہے۔ وہ امیدوار جنہوں نے سول سروسز امتحان کے انٹرویو راؤنڈ میں شرکت کی تھی وہ اپنا نتیجہ سرکاری ویب سائٹ upsc.gov.in پر دیکھ سکتے ہیں۔ امیدواروں کے نمبر 15 دن کے بعد سرکاری ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے جائیں گے۔ UPSC CSE 2021 کے فائنل نتیجہ میں کل 685 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
یو پی ایس سی 2022 کی ٹاپر شروتی شرما یوپی کے بجنور کی رہنے والی ہے لیکن وہ دہلی میں رہ کر اپنی تعلیم حاصل کر رہی تھی۔ شروتی کے مطابق، یو پی ایس سی میں کامیابی کا سفر طویل ہے، اس کے لیے کافی محنت اور صبر کی ضرورت ہے۔ آپ جو چاہیں کام کریں، تب ہی آپ کو وہ کام کرنے کی تحریک ملے گی۔
