یوپی : ایودھیا میں سات سالہ بچی کی مبینہ عصمت دری، تحقیقات جاری

تازہ خبر جرائم حادثات قومی

تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل
ایودھیا :17؍مارچ
(زین نیوز)
ایودھیا رام کے شہر ایودھیا میں بدھ کی رات دیر گئے ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا۔ بھنڈارا جانے والی 7سالہ بچی کو نامعلوم افراد نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسے تشویشناک حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

تھانہ کوتوالی علاقہ کے محلہ بیرگ میں ایک بچی خون میں لت پت پائی گئی تو ہلچل مچ گئی۔ فی الحال پولس نے پورے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ لڑکی کو علاج کے لیے شری رام اسپتال لے جایا گیا

ایودھیا میں 7 سالہ معصوم بچی کو خون میں لت پت دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔ تھانہ کوتوالی علاقہ کے محلہ بیراگ میں بدھ کی رات تقریباً 9.30 بجے اس وقت ہلچل مچ گئی جب معصوم بچی خون میں لت پت پائی گئی۔ ایک معصوم کی مبینہ عصمت دری کا شبہ ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معصوم کے ساتھ زیادتی کا امکان ہے۔ فی الحال تشویشناک حالت میں زخمی لڑکی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واقعہ میں ملوث ملزمان کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اس پورے واقعہ کے بارے میں ایس ایس پی شیلیش پانڈے کا کہنا ہے کہ پولیس کو ایودھیا کوتوالی تھانے کی حدود میں 7 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی اطلاع ملی ہے۔ انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔ ملزم کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ جلد مجرم پولیس کی گرفت میں ہو گا۔