یوپی : ہاپوڑ میں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے کم از کم 9 ہلاک، 19 زخمی

تازہ خبر جرائم حادثات قومی

لکھنؤ : 4؍جون
(زین نیوز)
اتر پردیش کے ہاپوڑ میں ایک بڑا حادثہ ہوا ہے۔ ہاپوڑ فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 9 مزدور ہلاک ہو گئے۔ اس حادثے میں 19 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اطلاع کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ یہ واقعہ ہاپوڑ ضلع کے تھانہ دھولانہ انڈسٹریل ایریا کا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اب تک 19 سے زائد افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جن میں سے کچھ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ واقعہ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے ہاپوڑ کے آئی جی پراوین کمار نے کہا کہ ہاپوڑ میں الیکٹرانک آلات بنانے والے یونٹ میں ہونے والے دھماکے میں کل 19 افراد زخمی اور 9 افراد کی موت ہو گئی۔

زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ ہم معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ہاپور کے ڈی ایم میدھا روپم نے کہا کہ یہاں الیکٹرانکس اشیاء کی تیاری کی اجازت دی گئی تھی، لیکن اس کی جانچ کی جائے گی کہ اصل میں کیا ہو رہا ہے۔

ساتھ ہی ڈی ایم میدھا روپم نے کہا کہ فرانزک ٹیم یہ پتہ لگا رہی ہے کہ فیکٹری میں کون سا کیمیکل تیار کیا جا رہا تھا۔ انہوں نے کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی بھی بنائی جا رہی ہے۔

س کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے ہاپوڑ میں بوائلر پھٹنے سے لگنے والی آگ میں 9 مزدوروں کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کے مناسب علاج کی ہدایات بھی دی ہیں۔

دوسری طرف، وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے ہاپوڑ میں ایک کیمیکل فیکٹری میں بوائلر دھماکے میں جان گنوانے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، "ریاستی حکومت زخمیوں کے علاج اور ہر ممکن مدد کے لیے سرگرم عمل ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ زخمیوں کے علاج پر نظر رکھیں۔ سی ایم یوگی کے حکم کے بعد میرٹھ کے آئی جی پروین کمار اور ہاپوڑ ڈی ایم سمیت کئی اہلکار موقع پر موجود ہیں۔