حیدرآباد:26؍مارچ
(پریس نوٹ)
آئیٹا تلنگانہ کے میڈیا کمیٹی کے رکن محمد معین الدین کے بموجب آئیٹا تلنگانہ کے صدر محمد یقین الدین نے اپنے صحافتی بیان میں حکومت تلنگانہ کے TET کے انعقاد کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور تربیت یافتہ اساتذہ سے ان لائن فارم داخل کرنے کی اپیل کی۔
جسکا آغاز 26 مارچ سے ہوچکاہے جو 11 اپریل تک جاری رہے گا۔ امتحان 12 جون کو منعقد ہوگا۔این سی ٹی ای NCTE کے رہنمایانہ خطوط کی رو سے TET اہلیت سرٹیفیکٹ کی کارکردگی کی مدت تا حیات کردی گئی ہے ۔ اور BEd کے طالب علم دونوں پیپر Paper I & II کی اہلیت رکھتے ہیں ۔ BEd , DEd کے سال آخر کے طالب علم بھی اس امتحان میں شرکت کر سکتے ہیں ۔

BEd کے امیدواروں کو چاہیے کہ وہ دونوں پیپر کے لیے الگ سے فارم داخل کریں۔ دونوں امتحانات کے اوقات کار الگ الگ ہو نگے ۔ امیدوار اپنے شک وشبہات کو دور کرنے کیلیے آئیٹا کے ضلعی ذمداروں سے بھی رابط کرسکتے ہیں۔ آئیٹا کے میڈیا کے کنوینر محمد نصیر الدین نے کہا کہ طلباء کو ایک App کے ذریعہ رہنمائی کی جارہی اسکی مزید تفصیلات 9440380312 سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ اور انھوں نے عنقریب ماہرین سے استفادہ کرنے ان لائن سیسشن بھی رکھنے کی بات کی۔

ریاستی سیکریٹری محمد اصغر حسین نے بتایا کہ TET Paper I & II کے نصاب اور طریقہ کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ امتحانات ہر ضلع میں منعقد کیے جائینگے ۔ اساتذہ کے انتخاب کے امتحان میں TET کا 20 فیصد تناسب ہوگا۔ اور غلط جواب کے کوئی منفی نمبرات نہیں ہونگے ۔
طلباء امتحان کی تیاری جماعت سوم سے دسویں کے درسی کتب، BEd, DEd کے Child Development & Pedagogy سے استفادہ حاصلِ کریں۔ امتحان اردو کے ساتھ ساتھ دوسری زبانوں میں بھی منعقد کیا جائے گا ۔ طلبا سب سے پہلے مواد مضمون کا تفصیلی مطالعہ کریں پھر حسب ضرورت ماہرین سے رہنمائی حاصل کریں۔ انھوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
