72 کروڑ کا شادی کا جوڑا ۔62 سالہ دولہا

تازہ خبر عالمی

شہزادی ڈیانا کی بھتیجی و ماڈل کٹی اسپینسرکی فیشن ڈیزائنر ارب پتی سے شادی
لندن 26؍جولائی

(زین نیوز؍ایجنسیز)
برطانیہ کی جادوئی شخصیت کی حامل شہزادی ڈیانا کی بھتیجی اور ارل اسپینسر کی بیٹی، لیڈی کِٹی اسپینسر جن نے خود سے بڑی عمر کے شخص 62 سالہ ارب پتی مائیکل لیوس فیشن ڈیزائنر سے شادی کرلی ۔

یورپی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ، 30 سالہ لیڈی کِٹی اسپینسر نے ہفتہ کے روز ایک شاندار تقریب میں جنوبی افریقہ کے 62 سالہ ارب پتی آدمی سے شادی رچالی شادی کی اس تقریب میں پکسی لوٹ، ویسکاؤنٹیس ایما ویموتھ، مارک فرانسس وینڈیلی اور دیگر نامور شخصیات نے شرکت کی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مائیکل کے بچے اور لیڈی کِٹی اسپینسر کی بہنیں الزیزا اور امیلیا بھی اس موقع پر موجود تھیں جبکہ شادی کی تقریب میں لیڈی کِٹی کے کزنز شہزادہ ہیری اور شہزادہ ولیم نظر نہیں آئے۔

لیڈی کِٹی اسپینسر کا عروسی جوڑا جوکہ ایک سفید رنگ کی میکسی ہے، اس کی کل مالیت 72 کروڑ روپے کے برابر ، جبکہ انہوں نے 4 مذید جوڑے بھی پہنے جن کی کل مالیت 98 کروڑ روپے کے برابر ہے۔

رپورٹس کے مطابق کٹی اسپینسر کے شوہر کی دولت 10 کروڑ ڈالر سے زائد ہے جب کہ ان کی پہلے بھی شادی ہوچکی ہے جو ناکام رہی تھی۔شہز مائیکل لیوس ایک ارب پتی بزنس مین ہیں جن کا بنگلہ 7000 ایکڑ کا ہے، جس کی کل مالیت 63 ملین ڈالر کے قریب ہے اور یہ پہلے سے شادی شدہ 4 بچوں کے باپ ہیں۔ اور ان کے ماضی میں بھی دیگر ماڈلز و خواتین کے ساتھ تعلقات رہے ہیں

کٹی اسپینسر شہزادہ ہیری اور ولیم کی والدہ کی جانب سے کزن ہیں جب کہ وہ اپنے معاشقوں کی وجہ سے بھی کافی شہرت رکھتی ہیں
کٹی اسپینسر شہزادی لیڈی ڈیانا کے بڑے بھائی صحافی، لکھاری و سماجی رہنما 55 سالہ چارلز ایڈورڈ، جنہیں عام طور پر ارل اسپینسر بھی کہا جاتا ہے، کی صاحبزادی ہیں۔