شہر جگتیال کے جواں سال فرزند عبدالسلیم کا انتقال

تازہ خبر تلنگانہ

جگتیال:26؍جولائی
(زین نیوز)
یہ خبر نہایت افسوس کے ساتھ پڑھی جائیگی کی شہر جگتیال کے جواں سال فرزند  30 ؍ محمد عبدالسلیم ولدعبدالفہیم‘ ساکن محلہ رحمت پورہ’ جگتیال ملازم اقلیتی اقامتی اسکول بوائز جگتیال (تلنگانہ) کا گذشتہ شام انتقال ہوگیا ۔ وہ گذشتہ کچھ دنوںسے گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھےاور دواخانے میں زیرعلاج تھے۔

انتقال کی خبر عام ہوتے ہی شہر جگتیال میں غم کا ماحول چھا گیا۔ مذہبی ‘ سیاسی‘ تنظیمی جماعتو ں کے ذمہ داران نے مرحوم کے مکا ن پہنچ کر میت کا دیدار کیا اور افراد خاندان کو پرسہ دیا۔نماز جنازہ رات دس بجے قدیم عیدگاہ پر ادا کی گئی۔نماز جنازہ میںسینکڑوں سوگواروں نے شرکت کی

حافظ محمد وسیم الدین صاحب امام و خطیب مسجد زم زم نے نماز جنازہ پڑھائی تدفین مسجد مقبرہ سے متصل قدیم قبرستان میں عمل میں آئی۔پسماندگان میں والدہ‘ بیوہ شامل ہیں۔ مرحوم‘ ملنسار‘ خوش مزاج او ر خوش طبع تھے۔

مرحوم موصوف‘ سرگرم سماجی کارکن عیدگاہ سلطان یوتھ کےصدر عبدالرحیم ‘ و عبدالعلیم کے بردار حقیقی اورٹی آرایس قائد محمد مسیح الدین ناہید چکن  سنٹر‘ کے داماد تھے۔مزید تفصیلات کے لئے مرحوم کے بھائی عبدالرحیم سے موبائل نمبر 8143259126‘ اور ،محمد مسیح الدین ناہید ( چکن سنٹر) سے موبائل نمبر9848155865 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے