حملہ کرنے والے دونوں ملزمین کو 14دن ریمانڈ
نئی دہلی : 4؍فروری
(زین نیوز)
مغربی اتر پردیش میں لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ اور اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی کی گاڑی پر گولیاں چلائے جانے کے ایک دن بعد، وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے انہیں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی زیڈ زمرہ کی سیکورٹی (Z category security)” فراہم کی ہے۔ ۔ ذرائع نے بتایا کہ اویسی کی حفاظتی تفصیلات میں چھ سے آٹھ مسلح کمانڈوز شامل ہوں گے
زیڈ کیٹگری سیکورٹی کے کمانڈوز کی ٹیم نے آج ہی بیرسٹر اسدالدین اویسی کی دہلی کی رہائش گاہ واقع 34 اشوک روڈ پہنچ کر اپنی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔
زیڈ کیٹگری سیکورٹی کے کمانڈوز کی ٹیم نے آج ہی بیرسٹر اسدالدین اویسی کی دہلی کی رہائش گاہ واقع 34 اشوک روڈ پہنچ کر اپنی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔
Speaker called me and asked about my well being. I’ll talk to Speaker today (on being asked about Z security cover, after attack): AIMIM Lok Sabha MP Asaduddin Owaisi pic.twitter.com/wJtH5FuRpj
— ANI (@ANI) February 4, 2022
"ان کے قافلہ پر حملے اور انٹیلی جنس بیورو کی اس رپورٹ کے بعد کہ ان کی جان کو خطرہ ہے، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اسے دوسرے اعلیٰ ترین قسم کے سیکوریٹی کور فراہم کرے۔‘ ایک سینئر سرکاری اہلکار بتایا کہ اس سلسلے میں ایک حکم جلد ہی CRPF تک پہنچ جائے گا،‘‘
ریاست کے اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر پرشانت کمار نے کہا کہ ملزمین نے 2013-14 کے دوران ایودھیا میں رام مندر کے بارے میں ایم پی اسد الدین اویسی کی مذہب مخالف تقریروں اور اویسی کے تبصروں سے مجروح ہونے کے بعد یہ واقعہ انجام دیا۔ اس وقت میرٹھ رینج کے آئی جی پروین کمار ہاپوڑ ضلع میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں
اس کے بعد ریاستی پولیس نے اس واقعہ کے سلسلے میں دو افراد کو گرفتار کیا اور حملہ کے لیے استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔
اسد الدین اویسی پر قاتلانہ حملہ کرنے والے دونوں ملزمین سچن اور شبھم کو 14 دن کے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔ ان دونوں نے کل اویسی کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی۔
