نظام آباد:4؍فروری
(زین نیوز)
شہرنظام آباد کے نوجوان عالم دین بے انتہاء صلاحیتوں کے مالک مختلف دینی تنظیموں کے ذمہ دار مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی جو شہر کے مرکزی مدرسہ ادارہ مظہر العلوم آٹو نگر میں گذشتہ 16 سال شعبہ عالمیت کی اہم کتابوں کے مدرس ہیں موصوف کی اس مثالی خدمت دین پر بطوراعزاز ناندیڑ کی تنظیم خادمین امت کی جانب سے مثالی استاد ایوارڈ دیاگیا ہے جس پر شہر کے مختلف تنظیموں اور افراد کی جانب سے مبارکباد وتہنیت کا سلسلہ جاری ہے

اس موقع پر مفتی عبدالمبین قاسمی نے کہا کہ مولانا موصوف کو حسن تعلیم وتدریس پر مثالی استاد ایوارڈ دیاگیا لیکن ہمارامانناہیکہ آپ کی ملی فلاحی ورفاہی عمدہ وحسن خدمات پر مثالی خدمت ایوارڈ بھی دیاجانا چاہیے ہم دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوے اخلاص واستقامت کی مولاناکے حق میں دعاء کرتے ہیں اور اس ایوارڈ پر ہم تمام ہی اراکین مانووتہ پبلک سیوا فخر کرتےہیں

اس موقع پر حافظ خلیل مولاناابراہیم ندوی حافظ محسن نے شرکت کر تے ہوے نیک تمناؤں کا اظہارکیا مولاناقیوم شاکر نے ایوارڈ کے حوالہ سے بات کرتے ہوے کہا کہ اس اعزازپر میں اللہ تعالی کا شکر اداکرتے ہوے علماء حفاظ برادری دینی تنظیموں کے ذمہ داران اور مدرسہ مظہر العلوم سے وابستہ تمام ہی افراد وذمہ داران کا شکریہ اداکرتا ہوں اور ایوورڈ کو اپنا کوی ذاتی کمال نہیں بلکہ اساتذہ کرام کی تعلیم وتربیت کا نتیجہ اور ثمرہ مانتا ہوں
اللہ پاک ہم سب کی دینی وملی خدمات کو قبول فرماکر آخرت میں بھی اعزازواکرام کا معاملہ فرماے خادمین امت کے تمام ہی اراکین بشمول عابد سر اور داؤد سر اور ضلعی ذمہ داران کو اللہ پاک جزاے خیر عطاء فرماے
