اسد اویسی کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

تازہ خبر قومی

حیدرآباد: 25؍جنوری
زین نیوز
ال انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ بیرسٹر اسدالدین اویسی کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہوا ہے۔ ایک خصوصی عدالت نے سابق وزیر اور کانگریس رہنما محمد علی شبیر پر حملہ کےمقدمہ میں اسد الدین اویسی کے حاضر عدالت نہ ہونے کی پاداش میں یہ وارنٹ جاری کیا ہے 2015 میں ، کانگریس کے سینئرقائدین اتم کمار ریڈی اور محمدعلی شبیر کے قافلہ کو بعض لوگوں نے روک لیا تھا۔ ان میں سے چند اشرار نے محمدعلی شبیر پر حملہ کیا جو گاڑی کے اندر بیٹھے ہوئے تھے۔ میر چوک پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آنے والے اس واقعہ میں اسد الدین اویسی کو اصل ملزم کے طورپر ماخوز کیا گیا تھا۔ تاہم اس سے پہلے بھی اسدالدین انے ایک ٹویٹ کے ذریعہ خودکے حملہ میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے اوروضاحت کی کہ وہ حملہ کرنے والوں کو روک رہے تھے