اس عمر میں شادی نہ کرو.. کے ساتھ 14سالہ طالبہ کی خودکشی

بین الریاستی تازہ خبر

وقارآباد:9؍فروری
زین نیوز
میں ابھی سے شادی نہیں کرنا چاہتی.. فی الوقت تومیں پڑھ رہی ہوں۔آپ لوگ میری بات سنے بغیر رشتوں کی تلاش نہ کریں۔ اس طرح کی دل دکھانے والی تحریر کے ساتھ نویں جماعت کی طالبہ نے ایک نوٹ لکھ کر خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ وقارآباد ضلع کے پدامول منڈل میں پیش آیا۔سب انسپکٹر پولیس مسٹر چندر شیکھر کے مطابق، جانگام موضع سے تعلق رکھنے والے ایس وینکٹما اور نرسمہا نامی جوڑے کی تیناولاد تھی ان میں سے دو کی موت ہوگئی۔ ماں وینکٹما بھی چار سال قبل فوت ہوگئی۔جس کی وجہ سے 14 سالہ رینو کا ممباپور موضع پدامول منڈل میں اپنی دادی اننتما کے ساتھ رہتے ہوئے اسی گاؤں کے ایک سرکاری اسکول میں نویں جماعتمیں پڑھ رہی تھی جس کو اسکول ٹیچرس نے دو دن قبل درسی کتابیں بھی حوالے کیں۔ تاہم خاندان کے افراد نے چند دنوں سے رینوکا کی شادی کے لئے رشتے تلاش کررہے تھے جبکہ وہ اس سے منع کررہی تھی ۔سرپرستوں کی جانب سے اس التجا کو نظر انداز کر نے دلبرداشتہ ہو کر اس نے خود کشی کا فیصلہ کیا اور ایک خودکشی نوٹ تحریر کر کے خودکشی کرلی جسمیں نے یہ سب کچھ لکھا۔ متعلقہ پولیس نے ضابطہ کی کارروائی کی۔