بھینسہ:9؍فروری
زین نیوز
انتہای مسرت کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہیکہ سرزمین بھینسہ پر9/ فبروری 2021 بروز منگل بعدنماز عشاء بمقام مسجد مومنان بھینسہ میں یومیہ ہونے والی تفسیر قرآن مجید کی دوسری مرتبہ تکمیل کے موقع پر ریاست تلنگانہ کے معروف عالم دین شیخ طریقت حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمان صاحب مفتاحی حیدرآبادمولانا محمد لئیق احمد قاسمی بودہن مولانامفتی عبدالغنی قاسمی اور مولانا شاید غفران قاسمی کے قیمتی بیانات ہوں گے بزرگان دین کاوجود ان کی آمد ہم سب کے لےء باعث خیر وبرکت ہے بلکہ اللہ پاک کی ایک بہت بڑی نعمت ہے لہذا تمام ہی مسلمانوں بطور خاص علماء حفاظ ائمہ مساجد اور شہریان بھینسہ سے اپیل ہیکہ اس زریں موقع سے فائدہ اٹھاکر زیادہ سے زیادہ تعداد میں مسجد مومنان پہونچ کر استفادہ کریںالداعیان مفتی عبدالرافع امام وخطیب صدروجملہ اراکین کمیٹی مسجد مومنان‘ بھینسہ
