انکیتا قتل کیس: مشتعل ہجوم نے مرکزی ملزم کی فیکٹری کو آگ لگا دی

تازہ خبر قومی
نئی دہلی : ۔24؍ستمبر
(زیڈاین ایم ایس)
انکیتا بھنڈاری کے قتل کے سلسلے میں، جو کہ پوڑی، اتراکھنڈ میں ایک ریسورٹ کی خاتون استقبالیہ تھیںکے قتل کے الزام میں بی جے پی کے سابق ریاستی وزیر ونود آریہ اور ان کے بیٹے انکت آریہ اس کے دو ساتھیوں کے ساتھ ریسورٹ کے ریسپشنسٹ کے قتل کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔
اتراکھنڈ میں انکیتا بھنڈاری کے قتل اورنعش کی برآمدگی کے انکشاف سے لوگ مشتعل ہیں۔ مشتعل لوگوں نے انکیتا بھنڈاری قتل کیس کے مرکزی ملزم پلکیت آریہ کی فیکٹری کو آگ لگا دی۔ یہاں بی جے پی نے سابق ریاستی وزیر ونود آریہ اور ان کے بیٹے انکت آریہ کو فوری اثر کے ساتھ پارٹی سے نکال دیا ہے۔
واضح رہے کہ کل رات انتظامیہ نے پلکت آریہ کے ریزورٹ پر بلڈوزر بھی چلا دیا تھا۔ پولیس نے انکیتا بھنڈاری قتل کیس میں مرکزی ملزم پلکت آریہ سمیت 3 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ایس آئی ٹی اس معاملے کی جانچ کرے گی۔

انکت آریہ کو بھی اتراکھنڈ حکومت نے اتراکھنڈ دیگر پسماندہ طبقات کمیشن کے نائب چیئرمین کے عہدے سے فارغ کر دیا ہے۔ واضح رہے  کہ ونود آریہ انکیتا قتل کیس کے مرکزی ملزم پلکیت کے والد ہیں جبکہ انکت ان کا بڑا بھائی ہے۔
 اتراکھنڈ کے ڈی جی پی اشوک کمار نے ہفتہ کو کہا کہ پولیس اس معاملے کو فاسٹ ٹریک کورٹ میں لے جانے کی کوشش کرے گی۔ مجرموں کو سخت ترین سزا دی جائے گی۔
اسی دوران کانگریس نے دہرادون میں ریاستی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ کانگریس کے کارکنوں نے چندراچاریہ چوک پر جمع ہوکر نعرے لگائے اور حکومت پر خواتین کے تحفظ میں ناکام ہونے کا الزام لگاتے ہوئے اس کا پتلا جلایا۔ انکیتا قتل کیس کو لے کر ریاست کے مختلف شہروں میں لوگوں میں غصہ ہے۔
 انکیتا بھنڈاری کے قتل پر مشتعل لوگوں نے ایمس رشیکیش میں اتراکھنڈ ویمن کمیشن کی چیئرپرسن کسم کنڈوال کے خلاف بھی احتجاج کیا۔ لوگوں نے کسم کنڈوال کو پوسٹ مارٹم ہاؤس کی طرف جانے سے روک دیا۔ چیلا نہر سے انکیتا بھنڈاری کی لاش برآمد ہونے کے بعد اسے پوسٹ مارٹم کے لیے ایمس رشیکیش لایا گیا ہے۔