کریم نگر ضلع میں 1؍لاکھ روپئے رشوت لیتے ہوئے ولیج سکریٹری رنگے ہاتھوں گرفتار

تازہ خبر تلنگانہ جرائم حادثات
کریم نگر:۔24؍ستمبر
(زین نیوز)
سرکاری افسران رشوت‘  روپیوں کے لالچی اور بدعنوانی کے عادی ہیں وہ انسداد رشوت ستانی کے جال میں پھنس رہے ہیں۔ تین دن پہلے اکولہ اشوک، ٹاؤن پلاننگ آفیسرجو بلیٹ بنڈی گانے سے شہرت پانے والا دلہا حیدرآباد بدنگ پیٹ میں پکڑا گیا تھا۔
گزشتہ کل ضلع ہنمکنڈہ کے سنگم پیٹ کے تحصیلدارراجندر ناتھ بھی رشوت لیتے وقت پکرا گیا تھا ۔۔ اگر چار دن میں تین سرکاری افسران بیک وقت پکڑے جائیں تو اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کرپشن بدعنوانی کی جڑیں کتنی گہری ہیں۔
آج کریم نگر ضلع کے کوتہ پلی منڈل کے بابو پیٹا ولیج سکریٹری اوٹکوری سریدھر کو انسداد رشوت ستا نی کے عہدیداروں نے 1 لاکھ روپے کی رشوت لیتےوقت اس وقت رنگے ہاتھوں پکڑ لیاجب وہ ایک ریٹائرڈ فوجی ملازم دیوا تروپتی موضع میں ٹینوں کی تیاری کے فیکٹری لگانے کے لئے گرام پنچایت سے نو آبجکیشن سرٹیفیکٹ کے لئے درخواست دی ۔
جس پرپنچایت سکریٹری سریدھر نے نو آبجکیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے لئے ریٹائرڈ فوجی سے 1؍لاکھ روپئے رشوت طلب کی ریٹائرڈ فوجی، جو رشوت نہیں دینا چاہتا تھا، اے سی بی حکام سے رجوع ہوااور اپنی شکایت درج کروائی جس کے بعد اے سی بھی عہدیداروں نے جال بچھایا اور کریم نگر آر ٹی سی ورکشاپ کے سامنے بس اسٹاپ پر تروپتی سے رشوت کی رقم لیتے وقت اے سی بھی عہدیداروں نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔اس کے قبضہ سے مذکورہ رقم کو برآمد کرلیا جس کی طبی رپورٹ مثبت برآمد ہوئی
اے سی بی عہدیداروں نے ملزم اوٹکوری سریدھر پر ایک مقدمہ درج رجسٹرر کرلیا اور اسے انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔مزید تحقیقات جاری ہیں

اے سی بی عہدیداروں نے کہاکہ ولیج سکریٹری اوٹکوری سریدھر نے اپنی عوامی ذمہ داری کو غلط اور بے ایمانی سے انجام دینے کے لیے  اس طرح ، شکایت کنندہ سے رشوت قبول کرتے ہوے  ناجائز فائدہ حاصل کیا۔

محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے کسی بھی محکمہ کے سرکاری ملازم کی طرف سے رشوت مانگنے کی صورت میں عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ قانون کے مطابق کارروائی کرنے کے لیے اے سی بی کے ٹول فری نمبر ، یعنی 1064 پر رابطہ کریں۔