نیوز چینلز کی جانب سے ایگزٹ پول میں بی جے پی اتحاد کو 294 سیٹیں
نئی دہلی : / 7مارچ
(اے ایم این ایس)
اتر پردیش اسمبلی الیکشن 2022 کے تمام سات مرحلوں کے لیے ووٹنگ ختم ہو گئی ہے۔ سب کی نظریں 10 مارچ کو ہونے والی ووٹوں کی گنتی پر لگی ہوئی ہیں۔
تاہم اس سے پہلے لوگ ممکنہ انتخابی نتائج جاننے کے لیے متجسس ہیں۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف نیوز چینلز کی جانب سے ایگزٹ پول کرائے گئے جس کے نتائج آج نشر کیے جا رہے ہیں۔
اس ایپی سوڈ میں نیوز-24 اور ٹوڈےز چانکیہ کی جانب سے ایگزٹ پولز کے نتائج بھی نشر کیے گئے، جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت بننے کی پیشین گوئی کی گئی ہے
نیوز 24- ٹوڈےز چانکیا’ کے ایگزٹ پول میں بھارتیہ جنتا پارٹی اتحاد کو واضح اکثریت حاصل ہوئی ہے۔ ایگزٹ پولز میں بی جے پی اتحاد کو 294 سیٹیں ملنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی سماج وادی پارٹی اتحاد کو 105، بہوجن سماج پارٹی کو 02، کانگریس اور دیگر کو ایک ایک سیٹ ملنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

اس سے پہلے، انڈیا ٹوڈے- ایکسس مائی انڈیا نے بی جے پی اتحاد کے لیے 288-326، ایس پی اتحاد کے لیے 71-101، بی ایس پی کے لیے تین سے نو، کانگریس کے لیے ایک سے تین اور دیگر کے لیے دو سے تین نشستوں کی پیش گوئی کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹائمز ناؤ نے بی جے پی اتحاد کو 225، ایس پی اتحاد کو 151، بی ایس پی کو 14 سیٹیں ملنے کی پیش گوئی کی ہے۔
