ممبئی:16؍فروری
(زین نیوز)
(اے آئی ایم آئی ایم) کے رہنما وارث پٹھان کو ممبئی پولیس نے گھر پر نظر بند کر دیا ہے۔ وارث پٹھان نے خود اپنے ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعہ یہ معلومات شیئر کی ہیں۔
کچھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے وارث نے بتایا کہ انہیں ممبئی کے گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ انہیں نظربند رکھا گیا ہے کیونکہ وہ حجاب پر پابندی کے خلاف پرامن احتجاج کا حصہ بننے جا رہے تھے۔
I have been put under House arrest by Mumbai Police at my Worli residence as I was supposed to attend a peaceful protest organized by AIMIM Mumbai Women’s Unit at malad mumbai against #Hijab Ban.
Is democracy left under MVA govt rule? pic.twitter.com/6v5RjV8YKl— Waris Pathan (@warispathan) February 16, 2022
انہوں نے ٹویٹ میں لکھا، "مجھے ممبئی پولیس نے میری ورلی کی رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا ہے کیونکہ میں AIMIM ممبئی خواتین یونٹ کی طرف سے ملاڈ ممبئی میں حجاب پر پابندی کے خلاف منعقدہ ایک پرامن احتجاج میں شرکت کرنے والے تھے۔
