موقوفہ جائیدادوں سے ناجائیزقبضوں کی برخواستگی اور اس کی بازیابی اولین ترجیح

تازہ خبر تلنگانہ

تلنگانہ اسٹیٹ مقننہ کے زمرہ سے پارٹی قیادت نے رکنیت کے لئے نامزدکیا
ایم ایل سی ‘فاروق حسین کا بحیثیت رکن تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ اپنا پرچہ نامزدگی داخل
حیدرآباد 16؍فروری
(زین نیوز )
جناب فاروق حسین سینئر ٹی آر ایس رکن قانون ساز کونسل نے وقف جائیدادوں و املاک کا تحفظ اور اسکی آمدنی میں اضافہ کے لئے اپنی طرف سے ہر ممکنہ کوششوں کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی اولین ترجیح موقوفہ جائیدادوںسے ناجائیزقبضوں کی برخواستگی اور اس کی بازیابی ہوگی۔وہ آج حیدرآباد کلکٹور یٹ میں بحیثیت رکن تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کررہے تھے

جنہیں تلنگانہ اسٹیٹ مقننہ کے زمرہ سے پارٹی قیادت نے رکنیت کے لئے نامزدکیا ہے جن کا بلا مقابلہ انتخاب یقینی ہے۔جناب فاروق حسین نے اس اہم ترین فریضہ کی انجام کے لئے مسٹر کے چندرشیکھر رائو چیف منسٹر نے ان کے نام کی منظوری دی ہے جس پر وہ سب سے پہلے اللہ کے حضورسجدہ تشکرادا کرتے ہیںاور ساتھ ہی کے سی آر صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیںکہ انہوں نے ان پر اعتماد کیا ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کی جانب سے انہیں جو بھی ذمہ داری سونپی جائے گی وہ ایک پابند سپاہی کی طرح انجام دیںگے ۔

جناب فاروق حسین نے کہا کہ جس طرح انہوں نے 9سال تک رکن قانون ساز کونسل عوامی خدمت کی ہے بالکل اسی طرح بحیثیت رکن وقف بورڈ خدمات انجام دیں گے۔ سابق میں بحیثیت چیرمین اقلیتی مالیاتی کا رپوریشن فاروق حسین نے مثالی خدمات انجام دئیں۔ انہوں نے مسٹر کے ٹی راما رائووزیر بلدی نظم نسق و صنعت اور مسٹر ٹی ہریش رائووزیرفینانس وصحت کا شکریہ ادا کیا جن کے ساتھ انہیں کام کرنے کا موقع ملا ۔

جناب فاروق حسین نے جناب محمد محمود علی وزیر داخلہ سے بھی اظہار تشکر کیا جنہوںنے پارٹی ہائی کمان ہدایت کے مطابق ان کے نام کاغذات نامزدگی پر دستخط کئے ہیں۔ انہوں نے پرزور لہجہ میںکہاکہ تلنگانہ ملک کی 28ریاستوں میںایک ہے جس کو کے سی آر نے ترقی کے میدان میں سرفہرست لاکھڑا کیا ۔جناب فاروق حسین نے چیف منسٹر کوانتہائی سیکولر اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کا علمبردارقراردیاجن سے ریاست میں گنگا جمنی تہذیب اور آپسی بھائی چارہ گی کو نہ صرف فروغ ملا بلکہ سابق ریاست حیدرآباد کی تاریخ کی روایت کا بھی احیاء ہوا ۔

انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ ان کی بہترصحت کے لئے دعائیں کریں تاکہ وہ پوری تندہی سے کام کرسکیں ۔ جناب قاروق حسین نے کہا کہ کے سی آر صاحب سے ان کے قریب50سالہ قدیم مراسم ہیں۔ ایک ہی وطن اور ایک ہی اسکول سے تعلق رکھتے ہیں اور سیاسی زندگی کا بھی انہوں نے ایک ساتھ آغاز کیا ہے ۔ انہیں خوشی ہے کہ فرزند سدی پیٹ کے سی آرصاحب پر آج پورے ملک کی نظر یں لگی ہوئی ہیں اور تمام چیف منسٹر بھی ان کی طرح دیکھ رہے ہیں ۔

بہت ممکن ہے کہ ان کے دیرینہ رفیق قومی سیاست میں اہم رول ادا کریں گے ۔ اس موقع پر فاروق حسین کے ہمراہ مسرس عابد محی الدین (مخدوم برادرس)سکندر بنزن‘ شیخ احمد ایاز‘محمد ذکی الدین‘ محمد ذاکر الدین‘ محمد یوسف‘ محمد خضر‘خواجہ میاں اور دیگر موجود تھے۔