بالی ووڈ میں ہلچل
ممبئی:3؍جولائی
(زین نیوز؍ایجنسیز)
ممبئی کی فلمی دنیا سے بڑی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔بالی ووڈ کے مشہور ادکار عامر اوران کی دوسری بیوی کرن راؤنے اپنی علیحدگی اختیارکرنے سے متعلق مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔ انھوںنے کہا کہ ہمارے کاروباری تعلقات برقرار رہیں گے۔ اس کے علاوہ ہم ساتھ میں بچے کی بھی دیکھ بھال کریں گے اور بطور شریک والدین رہینگےاور ایک نیا باب شروع کرینگے
بتایا جارہا ہے کہ عامر خان اور کرن راؤ کی طلاق ہونے جارہی ہے ۔عامر خان کی سال 2002 میں پہلی بیوی رینا دتہ سے طلاق ہوگئی تھی جس کے بعدعامر خان نے 28 دسمبر 2005 کوکرن راؤ سے دوسری شادی کرلی تھی شادی کے بعد دونوں نے مل کر بہت ساری فلمیں بنائیں۔ ان کی طلاق کی خبروں نے بالی ووڈ میں ہلچل مچا دی۔
آپ کو یہ بھی بتادیں کہ عامر خان او ر کرن راؤ ان کا ایک بیٹا بھی ہے ، جس کا نام آزاد راؤ خان ہے۔۔ دونوں نے مشترکہ بیان جاری کیا ۔
عامر اوران کی دوسری بیوی کرن راؤنے اپنی علیحدگی اختیارکرنے سے متعلق مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔ انھوںنے کہا کہ ہمارے کاروباری تعلقات برقرار رہیں گے۔ اس کے علاوہ ہم ساتھ میں بچے کی بھی دیکھ بھال کریں گے اور بطور شریک والدین رہینگے۔عامر اور کرن نے مزید کہا کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل علیحدگی اختیار کرنے سے متعلق منصوبہ بندی کی تھی اور اب اس کو عملی جامہ پہنا نے میں آرام محسوس کررہے ہیں۔
انھوں نے کہاکہ ان 15 خوبصورت سالوں میں ہم نے ایک دوسرے کساتھ زندگی بھر کے تجربات ، مسرت اور ہنسی کا اشتراک کیا ہے اور ہمارے تعلقات میں صرف اعتماد ، احترام اور محبت میں اضافہ ہوا ہے۔ اب ہم اپنی زندگی میں ایک نیا باب شروع کرنا چاہیں گے۔ اور اپنے بیٹے کے ساتھ بطور شریک والدین رہینگےاپنے ا بیٹے آزاد جس کی پرورش کریں گے اور ساتھ اکٹھا کریں گے۔ ہم فلموں ، پانی فاؤنڈیشن ، اور دیگر پروجیکٹس میں بھی بطور ساتھی کام کرتے رہیں گے جس کے بارے میں ہمیں جنون محسوس ہوتا ہے
عامر خان اور کرن راؤ کی پہلی ملاقات فلم لگان کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔ اس کا انکشاف عامر نے خود ایک انٹرویو کے دوران کیا تھا۔ عامر نے بتایا تھا کہ اس وقت کرن میرے لئے صرف میری ٹیم کا ممبر تھیں۔ وہ اس فلم میں بطور اسسٹنٹ ہدایت کارر کام کررہی تھیں۔ عامر نے کہا تھا کہ جب میں نے رینا سے طلاق کے بعد پہلی بار کرن سے ملاقات کی تھی تب بھی ہماری کوئی خصوصی گفتگو نہیں ہوئی تھی۔ وہ اس وقت میری دوست بھی نہیں تھی۔
عامر خان نے بتایا تھا کہ ایک بار کرن نے انہیں فون کیا۔ یہ کال تقریبا 30 منٹ تک جاری رہی ، جس کے بعد اس نے کرن کو ڈیٹنگ کرنا شروع کردیا۔ ہم قریب قریب ایک دو سال اس طرح ملتے رہے اور اس کے بعد شادی کا فیصلہ کیا۔ انٹرویو کے دوران عامر نے بتایا تھا کہ وہ کرن کے بغیر اپنی زندگی کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا۔ تاہم ، اب ان کی طلاق کی خبر منظرعام پر آگئی ہے۔ جو بالی ووڈ میں ہلچل مچا کر رکھ دی ہے
