بی جے پی رکن اسمبلی نیپالی لڑکیوں کے ساتھ گرفتار

تازہ خبر عالمی

کرائم برانچ (ایل سی بی) اور مقامی پولیس کی مشترکہ کارروائی۔ آٹھ گاڑیاں ضبط
احمد آباد:3؍جولائی
(زین نیوز؍ایجنسیز)
گجرات بی جے پی کےرکن اسمبلی کیسری سنگھ سولنکی اور 25 دیگر افراد کو جمعہ کی دیر رات ضلع پنچاہل کے ایک ریزورٹ پر مشترکہ طور پرچھاپہ ماری کے بعدجوئے میں ملوث ہونے اور شراب کے ذخیرہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہےواضح رہے کہ گجرا ت میں شراب کی ذخیرہ اندوزی اور تجارت پر پابندی ہے۔

بی جے پی رکن اسمبلی کوشراب پینے اور جوا کھیلنے کے معاملے میں نیپالی لڑکیوں کے ساتھ گرفتارکیا گیا ہےیہ گرفتاری مقامی کرائم برانچ (ایل سی بی) اور پاواگڑھ پولیس نے اس وقت حاصل کی تھی جب انھوں نے پنچ محل ضلع کے پاوا گڑھ کے ہالول شہر میں شیوراج پور کے علاقہ میں واقع ریسارٹ پر مشترکہ طور پر چھاپہ مارا تھا۔

ایل سی بی کے انسپکٹر راجدیپ سنگھ جڈیجا نے بتایاہم نے سولنکی اور 25 دیگر افراد کوریسورٹ میں جوا کھیلتے ہوئے پکڑااور ان سے شراب کی بوتلیں بھی برآمد کیں۔ پولیس حکام نے چھاپے میں آٹھ گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق سولنکی جمعرات کی سہ پہر سےریزورٹ پہنچا تھا اور ان کے ساتھ سات خواتین بھی تھیں جو نیپالی تھیں۔کیسری سنگھ سولنکی ا ریاست کے کھیڑا ضلع کے ماتر اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرتا ہے

لوکل کرائم برانچ انسپکٹر راجدیپ سنگھ جڈیجہ نے بتایا کہ پنچ محل پولیس نے ضلع کے پاوا گڑھ قصبے کے قریب ایک ریزارٹ میں جمعہ کی شب چھاپہ مارا گیااور اس کارروائی میں رکن اسمبلی سمیت 25 دیگر لوگوں کے ساتھ پکڑ لیا گیا ہے

افسر نے کہاہم نے سولنکی اور 25 دیگر افراد کو جوا کھیلتے ہوئے پایا۔ ہم نے ان کے پاس سے شراب کی بوتلیں بھی برآمد کیں۔ مزید تحقیقات جاری ہے‘۔
پولیس کی جانب سے رات دیر گئے تک ریزرٹ میں تلاشی مہم جاری اس دوران ہرشد بھائی لال جی بھائی پٹیل، جیئیش بھائی، رمیش بھائی، پرمود سنگھ، ویریندر سنگھ چھتریہ، جیئیش بھائی لال جی بھائی پٹیل، گریش بھائی کانشی رام پٹیل، راجیندر بھائی لال جی بھائی پٹیل، کیدار بسنت روم، منجو کسم پنت، ہرش بین دیپین بھائی گوریا، نتابین وجوبائی پٹیل، دیپین بھیائی بابو بھائی پٹیل، پرفل بھائی رمابھائی پٹیل، انل بھائی رمیش بھائی، نمیش بھائی دھیرو بھائی پٹیل، نریش گنپت بھائی پٹیل، 16 وکرم منی سنگھ بسنت سمیت کئی لوگ گرفتار کئے گئے۔