این سی پی اور شیو سینا بی جے پی پر طنز۔کہاکہ وہ بہت مایوس ہوئے
نئی دہلی :28؍اگسٹ
(زین نیوز؍ایجنسیز)
میور منڈے نامی بی جے پی لیڈر نے چند قبل پریورار چوک انودھ میں سڑک سے متصل ایک مندر تعمیر کرکے اس میں وزیر اعظم نریندرمودی کی مورتی نصب کی تھی ۔وہ مودی کو بھگوان مانتا تھا اور روزانہ وہ پابندی کے ساتھ مندرمیں مودی کی نہ صرف پوجا کرتے ہوۓآشرواد لیتا تھابلکہ بی جے پی کے دیگر قائدین اور کارکنوں کواس کی ترغیب دیتا تھا۔ وہ خود کو مودی کا بہت بڑا بھگت بتاتا تھا تاہم اس نے اپنے بنائے مودی مند ر سے مورتی ہٹادی۔
جس کے بعد مختلف گوشوں سے تنقیدوں کا سلسلہ جاری شروع ہوگیا۔دراصل ہوا یہ کہ کچھ دن پہلے میور منڈے سے دہلی میں بی جے پی قیادت چھین لی گئی جس کے بعد اس نے مندر سے مودی کی مورتی ہٹادی ۔ تاہم ، اس کے اس عمل پر نہ صرف اپوزیشن بلکہ مقامی بی جے پی رہنماؤں کی طرف سے بھی شدید تنقید کی جاری ہے۔، این سی پی اور شیو سینا دونوں نے اس موقع کو استعمال کرتے ہوئے بی جے پی پرشدید طنز کسا ہے اور کہا کہ مندر سے مودی کی مورتی کے ہٹانے سے وہ ” بہت مایوس” ہیں۔
شیو سینا کی سٹی یونٹ کے رہنماؤں نے یہ بھی کہا کیونکہ وہ مودی کے مندر میں مورتی کو پیٹرول ، ایل پی جی اور کھانے پینے کی اشیاءچڑھانا چاہتے تھے جن کی تمام قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ مہنگائی ہر وقت بلند ی پرہے اور موجودہ حالات میں غریبوں کی دوبھرہوگٸ ہے۔ وہ نوجوانوں کے روزگار اور عوامی مسائل کو بھگوان مودی جی کے نذر کرنا چاہتےتھے لیکن مند ر سے مورتی ہٹانے کے بعد وہ سب بہت مایوس ہوۓ گۓہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم غریبوں کی مدد کے لیے مودی جی کے مندر میں پوجا کرنا چاہتے تھے۔
بی جے پی کے ایک قومی رہنما منڈے‘ مدھو کر مسلے‘ نے بتایا کہ وزیر اعظم کے مندر کی تعمیر بی جے پی کے اصولوں اور اقدار کے مغاٸر ہے۔ ان کا کہنا ہے تھا کہ ہم پارٹی کارکنوں کی وزیر اعظم سے انسیت کو سمجھ سکتے ہیں لیکن اس کے اظہار کا یہ طریقہ کارغلط ہے۔،
شواجی نگر حلقہ سے بی جے پی کے ایم ایل اے سدھارتھ شیرولے اس تنازعہ پر تبصرہ کیااور کہاکہ یہ سچ ہے کہ ایک بی جے پی کارکن نے آندھ میں ایک مندر بنایا تھا جہاں وزیر اعظم نریندر مودی کی مورتی کو پوجا کے لیے رکھا گیا تھا ۔وزیراعظم کے تئیں اپنے جذبات کی وجہ سے اس نے ایسا کیا ہوگا لیکن پارٹی کو اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں تھی۔ تاہم وزیر اعظم نریندر مودی کی مورتی کو بی جےپی کے مقامی دفتر میں رکھا گیا ہے
