چار مینار کی تصویر پر بی جے پی کا جھنڈا لگانے پر اعتراض۔
مسلمانوں کے جذبا ت مجروح ہونے کا عندیہ
حیدرآباد:28؍اگسٹ
(زین نیوز؍ایجنسیز)
تلنگانہ کی پُر امن فضاء کو مکدر کرنے کی فرقہ پرست جماعتوں کی جانب سے مسلسل کوشش کی جارہی ہے اور مسلمانوںکے جذاباے کے ساتھ کھلواڑ اب عام سی بات ہوگئی ہے ‘ حیدرآباد میں بی جے پی قائدین کی جانب سے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرتے ہوئے تاریخی چار منیار کی تصور پر بی جے پی کا جھنڈا لگاکر فلکسیاں آویزاں کی گئ ہیں
حیدرآباد میں نفرت انگیز بینرس لگاتے ہوئے مذہبی جزبات کو ٹھیس پہنچانے پر بی جے پی قائدین کے خلاف پولیس میں شکایت درج ۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کی تاریخی عمارت چارمینار کی تصوریر والے بینرس پر بی جے پی کا جھڈا لگایا گیا ۔ بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کی پرجا سنگھرام یاترا کی تشہیر کے لئے یہ بینرس بی جے پی کے ریاستی دفتر نامپلی کے علاوہ حیدرآباد کے دوسرے مقامات پر بھی لگائے گئے ہیں ۔

سید عبداہوکشف نامی نوجوان نے عابڈس پولیس اسٹیشن میں مرکزی وزیر جی کشن ریڈی ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر و رکن پارلیمنٹ بندے سنجے اور دیگر کے خلاف پولیس میں ایک شکایت درج کرائی۔ شکایت میں کہا گیا کہ چارمینار ایک تاریخی عمارت کے ساتھ اس عمارت میں قدیم تاریخی مسجد بھی ہے اس عمارت کی تصویر پر سیاسی پارٹی کا پرچم لگانے سے مسلمانوں کے مذہنی جزبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔

سید عبداہوکشف نے شکایت میں مزید کہا کہ خیرت آباد میں لگائے گئے نفرت انگیز بینرس کے ذریعہ بی جے پی حیدرآباد میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرتے ہوئے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں کیس درج کرلیا اورتیقن دیاہے کہ شواہد اور قانونی رائے کی بنیاد پر ضروری کارروائی کرے گی۔
