بی جے پی کارپورئٹرس کی جانب سے سی ایم کیمپ آفس ’’پرگتی بھون‘‘ کا گھیراؤ

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد 5؍جنوری
نمائندہ خصوصی

بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارپورئٹرس نےآج چیف منسٹر کیمپ آفس ’’پرگتی بھون‘‘ کا گھیراؤ کیاپولیس کی جانب سے روکنے کی کوشش کی گئ تاہم بی جے پی کے کارپورئٹرس برگتی بھون کے روبروا حتجاجی دھرنا پر بیٹھ گئے۔ اس موقع پر بی جے پی کے کارکنوں نے میڈیا کے نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات کو ہوئے کئی دن گذ ر چکے ہیں لیکن حکومت کی جانب ابھی تک کاپورئٹرس کو تسلیم کرتے ہوئےگزئٹیڈ  نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ حکومت نے قبل ازوقت انتخابات کروائےتھےاور وہ اپنے حلقوں سے منتخب ہوچکے ہیں لیکن عوامی فلاحی بہبود کے لئےخدمات انجام نہیں دے پارہے ہیں کیونکہ آج بھی سابق کارپوئٹرس کی ہی من مانی چل رہی ہے‘ اور عوام کی جانب سے منتخب نمائندوں کو اہمیت گھٹ رہی ہے انھوں نے تلنگانہ سرکار سے مطالبہ کیا کہ جی ایچ ایم سی کونسل کی تشکیل عمل لائے۔گزئٹیڈ نوٹیفکیشن کی اجرائی عمل میں لاتے ہوئے نئی گورننگ باڈی تشکیل دی جائے