حیدرآباد 5؍جنوری
نمائندہ خصوصی
جعلی انشورنس کے سرٹیفکیٹ تیار کرکے عوام کو ٹھگنے والے گیارہ رکنی ٹولی کو شمش آباد ایس او ٹی پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے انکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے‘ تفصیلات کے مطابق شمش آباد ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن حدود میں گیارہ رکنی ٹولی موٹرسیکل صارفین کےجعلی انشورنش تیار کرکے انھیں بے وقوف بنارہی تھی۔پولیس نے آج انھیں گرفتار کرلیا ہے اور انکے قبضے سے بھاری تعداد میں موٹرسیکل انشورنس سرٹیفکیٹ اور مختلف کمپنیوں سےکے نام سے تیار کردہ ربر اسٹامپس اور پرنٹرز ضبط کرلئے ہیں۔ شمش آباد ایس او ٹی پولیس نے آج سہ پہر ملزمین کو میڈیا کے روبرو پیش کیا۔
