تلنگانہ اوپن اسکول کے تحت دسویں اورانٹر میڈیٹ میں داخلے جاری

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد۔24؍ڈسمبر
زین نیوز ڈسک
تلنگانہ اوپن اسکول کے تحت دسویں اورانٹرمیڈیٹ میں داخلے جاری حیدرآباد:جناب سیف الدین قادری سکریٹری اے کے ایم گروپ آف اسکولس اینڈ کالج کاچیگوڑہ حیدرآباد کے بموجب تلنگانہ اوپن اسکول کے تحت دسویں اورانٹرمیڈیٹ کے داخلوں کی تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے۔ 3؍جنوری2021 آخری تاریخ ہے ۔جب کہ لیٹ فیس کے ساتھ 10 ؍جنوری 2021 ہے۔ انہوں نے اقلیتی طلباء سے خواہش کی ہے کہ کسی ناگیزیروجوہات کے بناپرتعلیم حاصل نہیں کرنے والے خواتین حضرات اورایسے طلباء وطالبات جوتعلیم ترک کرچکے ہوں اس سنہری موقع سے استفادہ حاصل کریں۔بغیرتعلیمی سند؍صداقنامہ کے Toss ایس ایس سی ؍انٹرپاس کرسکتے ہیں۔اس سلسلہ میں اے کے ایم کالج میں اتوار کوکلاسس کااہتمام بھی کیاجارہا ہے۔ ایس ایس سی ٹاس میں کامیابی کے بعدانٹرمیڈیٹ میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ گھریلوخواتین اور کاروبارمیں مصروف اورملازمین پیشہ حضرات کی سہولت کی خاطر بروزاتوار کلاسس مقرر کیے گئے ہیں۔ مزیدتفصیلات کے لیے محمداکرام الدین نائب صدراے کے ایم 040- 24652902۔ 8885595485ربط پیداکیاجاسکتا ہے۔