امریکہ سے براہ برطانیہ 15افراد جگتیال پہنچے
۔ضلع جگتیال میں برطانیہ کے نئی قسم کے کورونا دہشت پھیل گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پندرہ دن قبل امریکہ سے براہ برطانیہ سے پندرہ افراد جگتیال واپس پہنچے ہیں جن میں13افراد کے خون کے نمووں کی جانچ کرنے پر ان سے گیارہ افراد کی روپورٹ منفی آئی ہے جبکہ 13 میں 2 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ مثبت رپورٹ آنے والے دو افراد میں ایک کا تعلق بیر پور منڈل تنگور سے ہے جبکہ اور ایک کا تعلق شہر جگتیال کے ودیانگر سے ہے
ان افراد کو کریم نگر کے ہاسپیٹل منتقل کردیا گیا ہے
جہاں ان افراد کو ایسولیٹ کردیا گیا ہے
ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت افیسر ڈاکٹر سریدھر نے اس رپورٹ کی تصدیق کی ہے۔یہ بھی شبہ کیا جاتاہےکہ پندرہ دن قبل جگتیال پہنچنے والے ان افراد کو یہیں کورونا سے متاثر ہوئے ہوں۔
