حیدرآباد:30؍اپریل
( زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
تلنگانہ حکومت کی جانب سے02؍ اپریل کو جی او نمبرG.M.S No.87کے ذریعہ فوری اثر کے ساتھ منگل کی رات 9.00 بجے سے صبح 5 بجے تک ریاست میں نائٹ کرفیونافذ کرنےکے احکامات جاری گئے تھے جو آج رات سے ختم ہونے والا ہے تاہم حکومت نے رات کے کرفیو میں مزید ایک ہفتہ توسیع کرتے ہوئے G.M.S No.91کے ذریعہ احکامات کی اجرائی عمل میں لائی ہے جس کے بعد مطابق ریاست میں 8؍ مئیتک نافذ العمل رہے گا۔
کرفیو 9.00 بجے سے صبح 5 بجے تک نافذ رہے گا۔کوئی لاک ڈوان نہیں رہے گا
حکومت نے یہ فیصلہ کورونا کی دوسری لہر پھیلاو کے دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیاگیا COVID-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مزید اقدام کے طور پر 8 مئی2021 ء تک نافذ عمل رہے گا
مذکورہ مدت کے دوران تمام دفاترکمپنیاں ، دکانیں ، ادارہ جات ، ریستوراںوغیرہ ،رات 8 ؍بجے تک کلی رہیں گی۔ تاہم ، اسپتالوں ، تشخیصی اور طبی دکانوں کے علاوہ ہنگامی خدمات کو بھی کرفیو سے مستثنیٰ ہے
