حیدرآباد:30؍اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
وزیر صحت مسٹر ایٹالہ راجندر نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ ہر دو گھنٹے میں ریاست کے مختلف دواخانوں میں کوویڈ علاج حاصل کرنے والے متاثرین کی نگرانی کریں اور متاثرہ افراد کے ارکان خاندان کو معلومات فراہم کرنے کے لئے ایک نظام تشکیل دیں۔
وزیر نے محکمہ کے اعلی عہدیداروں ، ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسرز اور ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹس کے ساتھ ٹیلی مواصلات کاآج انعقاد عمل میں لایا اور کہا کہ کورونا پھیلاؤ پر قابو پانے کےلیے ایساکرناضروری ہے۔بلاتکان جس طرح کی خدمات فراہم کی جارہی ہے وہ قابل ستائش ہے۔
چھوٹ موٹے مسائل بھی پیدا نہ ہوں اس پر توجہ دی جاۓ۔ ہاسپتلس کو صاف ستھرا رکھنا چاہئے اور کم از کم 24 گھنٹے پہلے آکسیجن مہیا کی جانی چاہئے۔ وزیر صحت نےحکام کو دس دن میں 3،010 نئے آئی سی یو بستروں کے انتظام کی ہدایت بھی دی۔
ڈائریکٹر ڈاکٹرجی سرینواس راؤ نے کہا کہ”جانچ اور اسکابروقت پتہ لگاکر ہم کوویڈ کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں۔ ہم علامات سے متاثرہ ہر ایک کا ٹیسٹ کروانے اور فوری طور پر علاج شروع کرنے کی پہلے ہی ہدایت دیدی گئ ہے۔
اسی طرح قرنطینہ کے ہر فرد کو اے این ایم اور آشاورکرس جایزہ لیناہوگا۔ اگر علامات پانچ دن سے زیادہ دنوں تک برقرار رہتے ہیں اور95 سے کم سطح پر اساچوریشن کی شناخت ہوتی ہے تو انہیں کسی معالج کی نگرانی میں دواخانہ کومنتقل کرنا چاہئے اور ویکسین کی دوسری خوراک لۓ افراد کو کوئ پیچیدگی آنے نہ دیں۔ انہیں ترجیحی اساس پرویکسنیشن دی جاۓ۔
انہوں نے کہا کہ ہم جلد 18 سے 45 سال کی عمر کے لوگوں کے ویکسینیشن کے عمل کے بارے میں رہنما اصول جاری کریں گے۔ ڈی ایم ایچ اوڈاکٹر رمیش ریڈی نے کہاکہ”ٹیسٹ اور ویکسینیشن لینے آنے والے سینئر شہریوں اور دیگرکے لئے علیحدہ علیحدہ قطاریں بنانی چاہئے۔
آکسیجن ، آئی سی یو اور وینٹیلیٹرس کے حامل بستروں کی مانگ میں شدت پیداہوگئ ہے۔اس لۓ زیادہ سے زیادہ متاثرین کو شریک دواخانہ کرنے کی کوشش کر نی چاہیۓ۔ صبح اور شام متاثرین کی جانچ کی جانی چاہئے اور جو اچھے ہیں انھیں چھٹی دی جائے۔
ان کی صحت کی صورتحال سے ہر روز فون پر ان کے خاندانوؔ کو واقف کروایاجاۓ۔ تمام سرکاری ہاسپٹلس میں ریمڈیسیور کے دستیاب ہیں۔ آکسیجن ذخیرہ سے متعلق معلومات کے لۓ ہم ہر دواخانہ میں ایک نوڈل آفیسرکاانتظام بھی کر رہے ہیں۔
