حیدرآباد23؍مارچ
زین نیوز ڈاٹ نیٹ
تلنگانہ حکومت نے تلنگانہ میں کورونا کی دوسری لہراور تیزی کے ساتھ بڑھتے ہوئے مثبت معاملات ‘ بڑھتی ہوئی تعداد کےمد نظر اہم فیصلہ لیا ہے ریاستی وزیر تعلیم سبیتا انڈریڈی نے ریاست بھر میں تعلیمی اداروں کے لیے تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے کل سے 24؍مارچ سے اسکولوں کو عارضی طور پر بند کردئیے جانے کا اسمبلی میں اعلا ن کیا ہے انھوں نے بتایاکہ آن لان کلاسس جاری رہیں گی۔ کالجوں میں تعلیم حسب معمول جاری رہے گی۔
ریاستی وزیر نے کہاکہ ہماری ریاست میں طلبا زیادہ تر اس وائرس سے متاثر ہورہے ہیںاور والدین کے ساتھ ساتھ حکومت کو اسکی فکر لاحق ہے” اسی لئے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا گیا ۔”تعلیمی اداروں میں تدریسی اور غیر تدریسی سرگرمیاں اجتماعی طور پر کی جاتی ہیںاور حکومت کو خدشہ ہے کہ کورونا کی وباء پھیل سکتی ہے۔۔ اترپردیش ، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹر ، پنجاب ، تمل ناڈو ، گجرات اور چھتیس گڑھ میں حکومتوں نے پہلے ہی تعلیمی ادارے بند کردیئے ہیں
ہماری ریاست میں طلبا کے کورونا سے متاثر ہونے پر اولیائے طلباء میں بھی تشویش پائی جارہی ہے۔ اس صورتحال کا مکمل جائزہ لینے کے بعد ، حکومت نے طلبہ اور اساتذہ کی صحت کے پیش نظر کل24.3.2021سے ریاست کے تمام تعلیمی اداروں کو عارضی طور پر بند کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔۔ طلبا کے لئے آن لائن تربیت کی کلاسیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
ملک بھر میں بڑھتے کورونا وائرس کے معاملوں کو دیکھتے ہوئے ‘ ریاست میں کورونا کے مثبت معاملات کی بڑھتی ہوئی تعداد اور اسکول میں طلباء کے کورونا سے متاثر ہونے کے واقعات کے بعد حکومت نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور طلبا ءکو کورونا سے متاثر ہونے سے بچانے کی غرض سے پر اسکولوں کوبند کرنے کا فیصلہ کیا ہے
ریاستی وزیر نےریاست کی عوام سے خواہش کی ہے کہ وہ کورونا کے پھیلاؤ سے روکنے کے لئے اٹھائے جانیوالے اقدامات کا مکمل تعاون کریں۔ماسک کا استعمال کریں اور حفظان صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کریں
