جگتیال کی ایک مسجد میں شر انگیزی کا واقعہ پیش

بین الریاستی تازہ خبر

جگتیال:23؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
جگتیال کی ایک مسجد میں شر انگیزی کا واقعہ پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق عثمان پورہ میں واقع مسجد شہباز کی مین گیٹ پر نامعلوم افراد نے دو ناریل پھوڑ کر اگربتی کا پیاکٹ اور گیٹ پر پھول مالا ڈال کر فرار ہوگئے۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ ظہر کی نماز کے بعد دو بجے قریب اس وقت پیش آیا جب مسجد میں کوئی بھی نہیں تھے اس حرکت کی اطلاع کے ساتھ ہی جگتیال مجلس کے صدر یونس ندیم نے ڈی ایس پی وینکٹ ریڈی کو دی ۔
جس پر ایڈیشنل ایس پی سریش کمار اور ڈایس پی نے بھاری پولیس جمعيت کے ساتھ مسجد شہباز پہنچے اور گیٹ پر ناریل اور دیگر چیزوں کا مشاہدہ کیا۔

بعد ازاں انہوں نے مسجد کے سی سی ٹی وی کیمروں اور علاقے کے کیمروں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر یونس ندیم نے پولیس میں تحریری شکایت درج کروائی اور ایڈیشنل ایس پی کو بتایا کہ جگتیال ضلع میں اس طرح کا دوسرا واقعہ ہے چند دن قبل متیم پیٹ کی مسجد کے گیٹ پر کم کم، مرچ اور لیمنبو رکھا گیا تھا انہوں نے کہا کہ شر انگیزی کرنے والوں کو فوری گرفتار کرنے کی ضرورت ہے جس پر پولیس نے 137/2021 مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ایڈیشنل ایس پی سریش کمار نے یونس ندیم کو تیقن دیا کہ شر انگیزی کرنے والوں کو بہت جلد پکڑ لیا جائے گا انہوں نے اس واقعہ پر امن سے رہنے کی اپیل کی۔

اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی جگتیال کے مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے مسلم قائدین خواجہ لیاقت علی محسن، منصور سابق وائس چیئرمین بلدیہ، مجیب الدین،محمد صلاح الدین منا‘ آصف خان،مجلس کے کونسلر رضی الدین، مجلس کے سرگرم کارکن سمیر الدین آزاد، سمیر معاذ اور دیگر یونس ندیم کی قیامگاہ پہنچ کر پولیس کے اعلی عہدیداروں سے بات چیت کی