تلگودیشم ایم ایل سی چینائی میں گرفتار

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد۔4؍جنوری
زین نیوز ڈسک
تلگودیشم ایم ایل سی مسٹر ماریڈی رویندر ریڈی المعروف بی ٹیک روی کو کڑپہ پولیس نے تاملناڈو کی دارالحکومت چینائی میں آج گرفتارکرلیا۔ 2018میں ان کے خلاف مندرج ایک مقدمہ کے حصہ کے بطور انہیں کڑپہ کی اسپیشل برانچ پولیس نے چینائی میں حراست میں لے لیا ۔ ایس پی ضلع کڑپہ مسٹر انبو راجن نے آج یہاں جاری کردہ ایک صحافتی اعلامیہ میں یہ بات بتائی۔ جس کے مطابق 4مارچ 2018 کو پلی ویندولہ علاقہ کی ترقی کا وائی ایس آر کانگریس اور تلگودیشم کے حامیوں نے آپس میں چیلنج کیا تھا جس کو لیکر ان دونوں گروپوں کے درمیان پولنگ گلڈو نکر پر تصادم بھی ہوا جس میں بی ٹیک روی کا نام ملزم نمبر 2کی حیثیت سے شامل کیاگیا تھا۔