حیدرآباد۔4؍جنوری
زین نیوز ڈسک
(صدر تلنگانہ بی جے پی ورکن پارلیمنٹ کریم نگر مسٹر بنڈی سنجے نے آج نامپلی حیدرآباد میں واقع پی جے پی کے ہیڈ کوارٹر میں رکن پارلیمنٹ نظام آباد مسٹر ڈی اروند کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ کی عوام وزیر آعظم نریندر مودی پر مکمل اعتقاد رکھتی ہے او ر2023 میں تلنگانہ میں بی جے پی اقتدار میں آئے گی انھوں نےوزیر اعلیٰ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وہ ملازمین سرکاری سے بات چیت کے نام پر وقت ضائع کررہے ہیں اور وزیر اعلیٰ کو نچلی سطح کے ملازمین کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ بنڈ ی سنجےکہاکہ بی جے پی کے برسر اقتدار آتے ہی ترقیوں کے عمل کو شروع کیا جائیگا۔پولیس کی جانب سے اے بی وی پی کارکنوں پر لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اے بی وی پی کے کارکن کاکتیہ یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے تقرر کا مطالبہ کررہے جو جائز ہے۔۔تلنگانہ میں اساتذہ اور پنچایت راج محکمہ کے ملازمین کی ترقیاں ٹھپ ہیں۔1990 سے لیکر اب تک کانسٹبلس کو ترقیاں نہیں دی گئیں۔ٹی آریس کے ایک رکن اسمبلی کی جانب سے وزیر بلدی نظم نسق و شہری ترقی مسٹر کے ٹی راما رائو کو چیف منسٹر کے عہدہ کے اہل بتایاتو مسٹر سنجے نے استفسار کیا کہ کیا مسٹر کے چندرشیکھرراؤ اس عہدہ کے لئے نااہل ہیں۔رکن پارلیمنٹ نظام آباد مسٹر دھرم پوری اروند نے نظام آباد سے تعلق رکھنے والے بیشتر سابق زیڈ پی ٹی سیز ‘ ایم پی ٹی سیز اور دوسروں کی ریاستی صدر مسٹر بنڈی سنجے کی موجودگی میں شمولیت کہاکہ مرکز میں وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرقیادت بی جے پی حکومت کی جانب سے روشناس کردہ فلاح وبہبودی اسکیمات کی ہر خاص و عام معترف ہیں اور تلنگانہ میں بی جے پی اقتدار ہر ضرور آئیگی۔
۔
