تین سرکل انسپکٹرا ن کے تبادلے ۔کے۔ کیشورسرکل انسپکٹر جگتیال

تازہ خبر تلنگانہ

جگتیال:13؍جولائی
(زین نیوز)

انسپکٹر جنرل پولیس شمالی منطقہ مسٹر ناگی ریڈی نے اپنے زون کے 3انسپکٹران پولیس کے تبادلے و تعیناتی کے احکامات جاری کئے۔ جس کے مطابق ڈی سی آربی نرمل میں برسر کار کے رویندر کا تبادلہ کرتے ہوئے ان کی خدمات کو کمشنر پولیس کریم نگر اور ملیال سرکل کے کے ۔کیشور کا تبادلہ کرتے ہوئے

ان کی خدمات کومسٹر جیش ریڈی متبدلہ کی جگہ سرکل انسپکٹر پولیس جگتیال اور کے جیش ریڈی اسٹیشن ہاؤز آفیسر جگتیال  پولیس کا تبادلہ کرتے ہوئے ان کی خدمات کو وی آر کریم نگر سے منسلک کیا گیا ہے۔

آئی جی نے ڈی آئی جی پولیس ورنگل رینج سے اس سلسلہ میں ضروری کارروائی کی خواہش کی ہے۔ علاوہ ازیں صراحت بالا انسپکٹرس کی خدمات سے راحت اور نئے عہدوں کے جائزہ کے حصول سے ان کے دفتر کو واقف کروانے کے لئے کہا گیاہے۔