جنوبی انگلینڈ میں کورونا وائرس کی نئی قسم

عالمی

زین نیوز ڈسک

برطانیہ
جنوبی انگلینڈ میں کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد یورپی یونین کے کئی ممالک نے برطانیہ سے آنے والی اڑانوں پر روک لگا دی ہے۔ برطانیہ کے ذریعہ وائرس کی نئی قسم کے ’کنٹرول سے باہر’ ہونے کی وارننگ جاری کرنے کے بعد یوروپین یونین کے کئی ممالک نے برطانیہ سے آنے والی اڑانوں پر روک لگا دی ہے۔ تاکہ اس کا پھیلاو ان کے ممالک میں نہ پہنچنے پائےوہیںبرطانیہ نے بھی اتوار سے سخت لاک ڈاون نافذ کردیا ہے۔برطانیہ میں ایک نئی قسم کی کورونا وائر س کے تیزی سے پھیلنے کی خبروں کے بعد برطانیہ کے یورپی پڑوسیوں نے اس کے سیاحوں کے لیے اپنے دروازے بند کرنے شروع کردئیےہیں۔ اس درمیان، جرمنی بھی برطانیہ سے آنے والی فلائٹس کو محدود کرنے پر غور کر رہا ہے ۔ ساتھ ہی برطانیہ کی ریل خدمات کی آمدورفت پر بھی روک لگا دی گئی ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا اور اٹلی نے کہا ہے کہ وہ برطانیہ سے آنے والی فلائٹس پر روک لگائیں گے۔ جبکہ نیدرلینڈ نے کم از کم اس سال کے آخر تک برطانیہ سے آنے والی پروازوں پر روک لگا دی ہے۔ وہیں، بیلجیئم نے اتوار کی نصف شب سے لے کر آئندہ 24 گھنوں کے لئے برطانیہ کی فلائٹس پر روک لگانے کا اعلان کیا ہے