جگتیال:16؍اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
ایڈیشنل کلکٹر برائے مجالس مقامی محترمہ ڈی ارونا سری نے آج شہر جگتیا ل کے ٹاور سرکل‘ رام بازار اور دیگر علاقوں کا محکمہ پولیس اور بلدیہ عملہ کے ہمراہ پیدل دورہ کرتے ہوئے ماسک کا استعمال نہ کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیے اس موقع پر انھوں نے61ا فراد کو فی کس 1000 روپئے جملہ 16000 روپئے جرمانے عائد کئے

اس موقع پر انھوں نے دکانداروں اور عوام کو ہدایت کورونا وباء پر قابو پانے کیلئے ہر شخص سماجی فاصلہ اور ماسک کا لازماَ َ استعمال کرےانھوں نے کورونا وباء کے پھیلاؤ کے پیش نظر عوام اور تاجرین میں سماجی فاصلہ اور ماسک کے استعمال سے متعلق شعور بیداری کی۔
ضلع میں کورونا کے کیسس میں اضافہ کے پیش نظر ہرفرد شخصی صفائی ،اور اپنے اطراف و اکناف کے ماحول کی صفائی کا خصوصی خیال رکھے۔ہر شخص سماجی فاصلہ اور ماسک کا لازماََ استعمال کرے۔

45 سال کی عمر کی تکمیل ہونے والا ہرا فرادافواہوں پر بھروسہ کئے بغیر ویکسین ضرور لیں ۔احتیاطی تدابیر پر عمل آوری نہ کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائیگا۔بازاروں میں تاجرین قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ لائسنس کومنسوخ کرکےدکانوں کو مہر بند کردیا جائیگا۔
اس موقع پر مونسپل کمشنر جگتیال ماروتی پرساد ،ایس آئی جگتیال مہیندر اور بلدیہ کا عملہ موجود تھا۔
