مسجد اسلامیہ حطای گلی نظام آباد کی تعمیر جدید کا مولانا عبدالقیوم شاکر القاسمی امام وخطیب مسجد ہذا نے نماز وخطبہ جمعہ سے کیا افتتاح

بین الریاستی تازہ خبر

نظام آباد:16؍اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
شہر نظام آباد کی قدیم تاریخی مسجد مسجد اسلامیہ موقوعہ محلہ حطای جو زمانہ قدیم ہی سے چھوٹی مسجد کے نام سے جانی جاتی تھی الحمد للہ محلہ والوں کی فکر اورانتظامی کمیٹی کے ذمہ داران کی توجہات اور معاونین کے تعاون سے جس کی توسیع عمل میں لائی گئی
ایک سال قبل 2/مارچ 2020کو مرحوم مولانا سید ولی اللہ قاسمی مفتی سعید اکبر نے محلہ کے ذمہ داران کے ہمراہ تعمیری کام کا سنگ بنیاد رکھا تھا لاک ڈاون ودیگر مسائل کاسامنا کرتے ہوے آج بتاریخ 16/اپریل 2021 مطابق 3/رمضان المبارک بروزجمعہ تعمیر جدید مکمل ہوئی

اس موقع پر انتظامی کمیٹی کے ذمہ داران محمد معراج علی عبدالقدیر محمد یوسف احمد خان عبدالجلیل ظفراللہ خان بدر نے تمام ہی معاونین کا تہ دل سے شکریہ اداکیا جنہوں نے دامے درمے قدمے سخنے ہراعتبار سے مسجد کو خوبصورت اور سہولیات سے آراستہ بنانے میں مدد کی اللہ پاک تمام ہی احباب کو اجرعظیم عطاء فرمائے

بطور خاص محلہ اسلامیہ کی خواتین نے سب سے پہلے اس تعمیری کام میں مالی اعتبار سے حصہ لے کر کام کو آگے بڑھایا امام وخطیب مسجد ہذانے عوام الناس سے خواہش کی کہ انتظامی کمیٹی نے ظاہری تعمیر وترقی کے اعتبار سے سب کچھ قربانیاں دیں اب اہلیان محلہ کی ذمہ داری ہیکہ وہ اس کو صاف ستھرا رکھتے ہوے پنج وقتہ باجماعت نمازوں کا اہتمام کرتے ہوے باطنی اعتبار سے اس مسجد کو ہمیشہ آباد رکھیں محلہ کا کوی گھر ایسانہ ہوں

جس میں بالغ مرد ہوں اور مسجد کو نہ آتا ہوں ان شاء اللہ اس سلسلہ میں مستقل لائحہ عمل تیارکرکے ہر فرد کو نمازی بنانے کی فکر اور دعاء کی جاتی رہے گی اسی کے ساتھ ساتھ مسجد ہذا کو تاریخی بناتے ہوے اس کو سماجی مرکز بنایا جاے گا جہاں سے محلہ کے ہرضرورت مند کی ضرورت پوری کی جاے گی مسلم وغیرمسلم تمام ہی احباب کی سیاسی سماجی ملی ورفاہی خدمات کو انجام دیا جاے گا تاکہ برادران وطن کو بھی مسجد کی حقیقت ومعنویت سے واقف کرایاجاسکے