جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد ریوینیو میں کمی کو پورا کرنے 6ہزار کروڑ روپے فنڈ کی فراہمی

تازہ خبر قومی

نئی دہلی:3؍فروری
نمائندہ خصوصی
وزارت مالیات کے محکمہ اخراجات میں جی ایس ٹی معاوضہ کمی کو پورا کرنے کے لیے ریاستوں کو 6000 کروڑ روپے کی 14ویں ہفتہ وار قسط جاری کردی ہے۔23 ریاستوں کو اس کے علاوہ 5516.60 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ تین مرکز کے زیر انتظام علاقوں (دہلی، جموں و کشمیر اور پڈوچیری) کے لیے قانون سازی کی مدد سے 483.40 کروڑ روپے جاری کیے گئے، جو جی ایس ٹی کونسل کی ممبر ہیں۔ باقی ماندہ 5 ریاستوں کے لیے اروناچل پردیش، منی پور، میزورم، ناگالینڈاور سکم جی ایس ٹی معاوضے کا کوئی وقفہ نہیں ہے۔اب تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو قانون ساز اسمبلی کی مدد سے مجموعی جی ایس ٹی معاوضے کی کمی کا 76 فیصد جاری کیا جاچکا ہے۔ علاوہ ازیں ریاستوں کو مزید 76616.16 کروڑ روپے جاری کیے گئے، جبکہ قانون سازیہ کی مدد سے 3مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو 7383.84 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔ جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد ریوینیو کے حصول میں آئی 1.10 لاکھ کمی کو پورا کرنے کے لیے بھارت سرکار نے اکتوبر 2020 میں ایک خصوصی قرض والی کھڑکی قائم کی ہے۔اس کھڑکی کے ذریعے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے بھارت سرکار کی طرف سے قرض لیا جاتا ہے۔23 اکتوبر 2020 کو ، جب سے اس کا آغاز ہوا ہے، اب تک 14 بار قرض لیا جاچکا ہے۔اب جو رقم جاری ہوئی ہے، یہ ریاستوں کو مالی امداد فراہم کرنے کی 14ویں قسط ہے۔ یہ رقم اسی ہفتے 4.6144 فیصد کی شرح سے قرض پر لی گئی ہے۔ اب تک مرکزی حکومت کے ذریعے خصوصی قرض والی کھڑکی کے توسط سے 4.7395 فیصد سود کی شرح پر 84 ہزار کروڑ روپے بطور قرض لیے جاچکے ہیں۔جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد ریوینیو میں آئی کمی کو پورا کرنے کے لیے اس خصوصی کھڑکی سے فنڈ کی فراہمی کے علاوہ بھارت سرکار ان ریاستوں کو ، جنہوں نے متبادل ایک کا انتخاب کیاگیا ہے، جی ایس ٹی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے انہیں مجموعی ریاستی گھریلو پیداوار (جی ایس ڈی پی) کا 0.50 فیصد کا قرض لینے کی بھی اجازت مرحمت کی گئی ہے، تاکہ ان کو اضافی مالی وسائل کو بروئے کار لانے میں مدد کی جاسکے۔ جن ریاستوں نے متبادل ایک کا انتخاب کیا ہے، انہیں اب تک مجموعی طور پر 106830 کروڑ روپے (جی ایس ڈی پی کا 0.50 فیصد )روپے کا اضافی قرض لینے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے دائرے میں 28 ریاستیں آتی ہیں۔28 ریاستوں کو اضافی قرض کی رقم لینے کی اجازت دی گئی ہے اور اس کے لیے اسی خصوصی کھڑکی کے ذریعے فنڈ اکٹھا کیا جاتا ہے اور انہیں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جاری کیا جاتا ہے۔ اب تک جن ریاستوں کو یہ قرضہ جات جاری ہوئے ان کی فہرست ذیل میں دی جارہی ہے۔