شہریت (ترمیمی) قانون کا نفاذ

بین الریاستی تازہ خبر

نئی دہلی : 3؍فروری
نمائندہ خصوصی
امور داخلہ کی وزارت کے وزیر مملکت نتیانند رائے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیاکہ شہریت (ترمیمی) قانون 2019 (سی اے اے) کو 12 دسمبر 2019 کو نوٹیفائی کیا گیا تھا اور یہ 10 جنوری 2020 سے نافذ العمل ہے۔ شہریت (ترمیمی) قانون 2019 (سی اے اے) کے تحت بنائے جانے والے ضوابط تیاری کے عمل میں ہیں۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی ذیلی قانون سازی سے متعلق کمیٹیوں کو شہریت (ترمیمی) قانون 2019 (سی اے اے) کے تحت ان ضابطوں کی تیاری کے لئے دیے گئے وقت میں بالترتیب 9 اپریل 2021 اور 9 جولائی 2021 تک توسیع کردی گئی ہے۔