حیدرآباد؍26جولائی
(زین نیوز)
حیدرآباد کے جنوب میں آج صبح5؍بجے زلزلہ کا ہلکا سا جھٹکہ محسوس کیا گیا جس سے اس علاقہ کے عوام میں خوف وہراس پیدا ہوگیا بتایا جاتا ہے ۔
زلزلہ پیما کے قومی مرکز (این سی ایس) یشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.0 تھی زلزلے کا مرکز حیدرآباد سے 150 کلومیٹر جنوب میں بتایا گیا۔اور اس کا مرکز10 کلومیٹر کی گہرائی میں بتایا گیا۔
تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
