وقارآباد ضلع میں بھیانک سڑک حادثہ۔ ایک ہی خاندان کے تین ہلاک

تازہ خبر تلنگانہ

وقار آباد:26؍جولائی
(زین نیوز)
تلنگانہ ریاست کے وقار آباد ضلع میں سڑک کا ایک بھیانک حادثہ پیش آیا۔جس میں ایک خاندان سے تعلق رکھنے والے تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پوڈورمنڈل مینگوڈا ‘دھرنی کاٹن میل کے قریب ایک کوالیس کار کا ایکسل راڈ کے ٹوٹ جانے سے مخالف سمت میں آرہی سانترو کار سے تصادم ہوگیا۔جس کے نتیجہ میں کار میں سوار تین افراد کی بر سر موقع موت واقع ہوگئی۔مہلوکین کی ملکا ارجن ریڈی ‘ راجہ لکشمی‘ دیونشورریڈی ‘ کی حیثیت سے شناخت کی گئی ۔

اطلاع کے ساتھ ہی پولیس نے مقام حادثہ پہنچ کر راحت و بچاؤ کاموں کا آغاز کردیا۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے ضابط کی کارروائی کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج رجسٹرر کرلیا اور نعشوں کو پوسٹ مارٹم کی غرض سے سرکاری دواخانے منتقل کردیا۔