خاتون کا گلہ دباکر نعش کو نالے میں پھینکنے کا واقعہ۔

بین الریاستی تازہ خبر

کریم نگر: 23؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
کریم نگر سے جگتیال کی سمت میں جانیوالے کورٹ کمپاونڈ وال سے متصل بس اسٹاپ کے پیچھے  نالے سے آج صبح نو بجے ایک ۔ نامعلوم خاتون کی نعش دستیاب ہوئی ہے جس کے بعد علاقہ میں سنسی پھیل گئی ہے۔یہ واردات تلنگانہ ریاست کے سابق متحدہ ضلع کریم نگر مستقر پر پیش آئی ہے

 

نالے سے نعش کے برآمد ہوتے ہی مقامی افراد نےفوری طور پرپولیس کو اطلاع دی جس پر کریم نگر ٹو ٹاون پولیس مقام واردات پہنچ کر نعش کو نالے سے باہر نکلوایا ۔پولیس کے مطابق کسی نامعلوم شخص ؍افراد نےمذکورہ خاتون کا گلہ دباکر قتل کرنے کے بعد لاکر نالے میں پھینک دیا گیا ہو۔خاتون کی عمرتقریباً35-40 سالک ے درمیان ہوگی۔‘

خاتون کی شناخت نہ ہو پائی خاتون گہرا گلابی رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے ہے اورگلے میںچاروں طرف نیلے ، سرخ اور سیاہ موتیوں سے بناہواصلیب کا ڈیزائن کا لاکٹ ہےاور بائیں ہاتھ میں اسٹیل اور کانچ کے چوڑیاں ہیں اور بائیں ہاتھ پر میوزک کی علامت کا ہرارنگ کا ٹیٹو بنا ہوا ہے۔

کریم نگر پولیس نے خاتون کے تعلق سے معلومات فراہم کرنے کی عوا م سے خواہش کی ہے کریم نگر پولیس نے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ اور نعش کو سرکاری دواخانے منتقل کردیا۔

مذکورہ خاتون کے متعلق تفصیلات کرنے کے لئے فون نمبرز۔1. انسپکٹر ٹاؤن: 94407951072. اے سی پی کریم نگر ٹاؤن: 94407951113. ڈائل 100۔پر بھی دیئے جاسکتے ہیں