بی ٹیک طالبہ کی مشتبہ حالات میں نعش دستیاب۔

بین الریاستی تازہ خبر

میڈچل:23؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
بی ٹیک طالبہ کی مشتبہ حالات میں نعش دستیاب ہونے سے ہلچل مچ گئی ۔ تلنگانہ ریاست کے ‘ حیدرآباد ‘میڈچل ضلع کےبشیر آباد کے حدود میں  واقع  ملا ریڈی انجینئرینگ کالج سے تعلق رکھنے والی طالبہ چندریکا جو سیول انجینئرینگ کے چوتھے سال میں زیر تعلیم تھی جو میسماں گڑا میں واقع کرپا ہاسٹل میں میں رہ رہی تھی اس کی نعش مشتبہ حالات میں آج صبح ہاسٹل کی عمارت کے قریب پائی گئی ۔مقامی افراد نے نعش کو دیکھ کر فوری طور پر بشیر آباد پولیس کو اطلاع دی۔

جس کے بعد پولیس نے مقام واردات پہنچ کر معائنہ کیا اور پنچنامہ کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانے منتقل کردیا۔چندریکا آبائی مقام مریال گوڑہ بتایا گیا ہے اسکے افراد خاندان کو اطلاع دی گئی ۔

پولیس مختلف گوشوں سے تحقیقات کررہی ہے اوریہ پتہ چلانے کی کوشش کررہی کہ چندریکا اتفاقی طور پر ہاسٹل کی عمارت سے گر پڑی؟ یا پھر عمارت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی؟ یا کسی نے قتل کرکے اسے ہاسٹل کی عمارت سے پھنک دیا؟۔چندریکا ۔کی موت کے بعد پولیس اسکے ہم جماعت اور ہاسٹل کے ساتھیوں سے پوچھ گچھ کررہی ہیں پولیس نے ضابطہ کی کارروائی کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا۔اور مصروف تحقیقات ہے