خاتون کے ساتھ مارپیٹ اور بال پکڑکے گھسیٹنے کا واقعہ۔ملزمین آزاد

تازہ خبر قومی

بہار:7؍فروری
زین نیوز
ریاست بہار کے مشرقی چمپارن کے کیسریا تھانہ کے راجپوت پنچایت کے آزاد نگر گاؤں دونوجوانوں کی جانب سے ایک خاتون کے پٹائی کرنے کے بعد  بال پکڑ کر گھسیٹنے کا واقعہ پیش آیا۔ ایک ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد یہ واقعہ سامنے آیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کیسریا تھانہ کے راجپوت پنچایت کے آزاد نگر گاؤں میں پیش آیا ہے جہاں د ونوجوانوں کی جانب سے ایک خاتون کے پٹائی کرنے کے بعد خاتون کے کا بال پکڑ کر گھسیٹا ہے اور مارپیٹ کی وجہ سے متاثرہ زخمی ہوگئی ہے۔خاتون اپنے بچاؤ کے لیے آواز لگارہی ہے، لیکن وہاں لوگ تماشائی بنے رہے۔ بتایا جاتا ہے کہ چند روز قبل کے ان دونوں نوجوانوں نے متاثرہ خاتون کے گھر پہنچ کر اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور مارپیٹ کی تھی۔ جس کے بعد پنچایت بلائی گئی تھی اورپنچائیت کے دوران سرپنچ کے سامنے ہی نوجوانوں نے خاتون کو گھیسٹ کر مارپیٹ شروع کردی۔متاثرہ خاتون شکایت درج کرانے پولیس اسٹیشن پہنچی اور اپنی شکایت درج کرائی ، جس کی بنیاد پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، لیکن پولیس نے ملزمین کو گرفتار نہیں کیا، جس کی وجہ سے ملزمین نے خاتون کی دوبارہ سے جم کر پٹائی کردی۔۔جبکہ وائرل ویڈیو کو دیکھتے ہوئے ایس پی نوین چندر جھا نے کیسریہ پولیس اسٹیشن کے عملہ کو ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی ہے۔