حیدرآباد 7: ؍فروری
زین نیوز
میں فلمی دنیا میں جو کر ہوں اور جو کر کے کر دار میں تقریباً1027 فلموں میں کام کیا ہوں۔ اس کے لئے مجھے نندی اےوارڈ سے بھی سر فراز کیا گیا۔ جبکہ میں حقیقت کی دنیا میںہیروہوں ۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر و بی جے پی قائد با بو موہن نے کیا انھوں نے جو گی پیٹ میں رام مند ر کی تعمیر کے لئے عطیات کی وصولی کے لئے منعقدہ پروگرام میں شر کت کی ۔ یہاں اس بات کا تذ کرہ بےجا نہ ہو گا کہ سو شل میڈیا پر با بو مو ہن کو جوکر کہتے ہو ئےویڈیووائر ل ہو نے پر انہوں نے ان خیالات کا اظہارکیاانھوں وضاحت کی کہ وہ تین مرتبہ ایم ایل اے کی حیثیت سے اور ایک مر تبہ ر یاستی وزیر کی حیثیت سے اپنی خد مات انجام دی ہیں ۔ بعد ازاں انہوں نے جو گی پیٹ میں مقامی تا جروں تک پہنچ کر عطیات وصول کئے مقامی سپر بھات ہو ٹل کے مالک نے انہیں 5 ہزار روپئے کا چےک حوالے کےا ۔انہوں نے وضاحت کی انکی جا نب سے وصول کر دہ عطےات برا ہ راست رام مند ر ٹر سٹ تک پہنچا ئیں گے ۔ اس مو قع پر بی جے پی کے ضلع و مقامی قائد ین نو ین ، سا ئی کمار ، وینکٹ رمنا ، کتہ سر نیواس کے علاوہ دیگر مو جود تھے
